مائیں ہی محبت کی دشمن نکلیں ۔۔ کرشمہ اور ابھیشک کی شادی کیوں نہ ہو پائی ؟ جیا بچن اور ببیتا کپور کی وہ شرائط جو شادی ٹوٹنے کی وجہ بنی

سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن اپنے مزاج کی وجہ سے ہمیشہ بحث میں رہتی ہیں۔ ان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔ ایک وقت تھا جب جیا بچن کپور خاندان کی بیٹی کے رشتے ٹوٹنے کی وجہ سے سرخیوں میں تھیں۔

بچن خاندان کے بیٹے ابھیشیک بچن اور کپور خاندان کی بیٹی کرشمہ کپور کی منگنی ہوئی اور جیا بچن نے خود کرشمہ کپور کو اپنی بہو قرار دیا تھا۔ لیکن پھر کچھ عرصے بعد کرشمہ اور ابھیشیک ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔ آج دونوں اپنی نجی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں مگر پھر بھی ان کی نجی زندگی کی بحث ہمیشہ چرچہ میں رہی ہے۔

کرشمہ اور ابھیشیک نے امیتابھ بچن کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منگنی کی۔ انڈسٹری میں سبھی کو دونوں کی شادی کا انتظار تھا۔ کیونکہ بالی ووڈ کے دو مشہور خاندان ایک خاص رشتے میں بندھنے والے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا کپور نے بچن خاندان کے سامنے کچھ شرائط رکھ دیں۔ ایک شرط یہ تھی کہ بچن خاندان شادی سے پہلے کچھ جائیداد ابھیشیک کے نام منتقل کرے۔ کہا جاتا ہے کہ بچن خاندان کو ببیتا کی بات پر اعتراض تھا۔ ببیتا کے اس شرط سے بچن اور کپور خاندان کے تعلقات میں دراڑ آ گئی۔

ببیتا کپور ہی نہیں جیا بچن بھی ان سے ایک قدم آگے نکل گئیں۔ جیا بچن کی شرط تھی کہ کرشمہ شادی کے بعد فلموں میں کام نہیں کریں گی۔ رپورٹس کے مطابق کرشمہ اور ان کی والدہ اس شرط سے متفق نہیں تھیں۔ جس کی وجہ سے کرشمہ اور ابھیشیک کا رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکا۔

ابھیشیک سے بریک اپ کے بعد کرشمہ کپور نے امیر بزنس مین سنجے کپور سے شادی کی۔ لیکن ان کا رشتہ زیادہ دیر تک نہ چل سکا۔ کرشمہ اور سنجے نے طلاق کے دوران ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ کرشمہ سنجے کی دوسری بیوی تھیں۔ آج اداکارہ دو بچوں کو تنہا پال کر اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔

ابھیشیک بچن نے اداکارہ ایشوریہ رائے سے شادی کی۔ دونوں کی شادی کی تقریب بہت کم لوگوں کی موجودگی میں انجام پائی۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ابھیشیک اور ایشوریہ کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام آرادھیا بچن ہے۔

Jaya Bachchan Breaks Karishma Kapoor And Abhishek Relation

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Jaya Bachchan Breaks Karishma Kapoor And Abhishek Relation and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaya Bachchan Breaks Karishma Kapoor And Abhishek Relation to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1411 Views   |   16 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مائیں ہی محبت کی دشمن نکلیں ۔۔ کرشمہ اور ابھیشک کی شادی کیوں نہ ہو پائی ؟ جیا بچن اور ببیتا کپور کی وہ شرائط جو شادی ٹوٹنے کی وجہ بنی

مائیں ہی محبت کی دشمن نکلیں ۔۔ کرشمہ اور ابھیشک کی شادی کیوں نہ ہو پائی ؟ جیا بچن اور ببیتا کپور کی وہ شرائط جو شادی ٹوٹنے کی وجہ بنی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مائیں ہی محبت کی دشمن نکلیں ۔۔ کرشمہ اور ابھیشک کی شادی کیوں نہ ہو پائی ؟ جیا بچن اور ببیتا کپور کی وہ شرائط جو شادی ٹوٹنے کی وجہ بنی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔