روزانہ دوپہر کی نیند لینا دماغ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے اہم معلومات

دماغ انسان کے جسم کا سب سے اہم اعضاء ہے کیونکہ ہمارے ہنسنے بولنے، کھانے پینے اور چلنے پھرنے سب نظام کا تعلق دماغ سے ہے یہ نہ صرف ہماری جسمانی کارکردگی بلکہ ہمارے تصورات ہمارے جذبات اور ہمارے زندہ ہونے کے لئے سب سے اہم ہے، اور دماغ کی صحت کا تعلق براہِ راست نیند سے جُڑا ہے۔

کئی تحقیقات میں یہ باتے سامنے آئی ہے کہ دوپہر میں نیند لینے سے دماغ تیز ہوتا ہے، البتہ اکثر لوگ مصروفیاتِ زندگی کے باعث دوپہر کے وقت نیند نہیں لیتے لیکن ماہرین کہتے ہیں کہ دوپہر کے وقت کچھ دیر کی نیند لینا ہماری دماغی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے

ماہرین کے طابق دوپہر کی نیند لینے سے انسان کی زبان میں روانی اور یادداشت میں تیزی آتی ہے۔

چین کے محقیقین نے 1534 افراد پر تحقیق کی جس میں 680 افراد نے دوپہر کی نیند نہیں لی، جبکہ رات میں تمام لوگوں نے ساڑھے چھ گھنٹے کی نیند لی، اور دوپہر کے کھانے کے بعد 1 سے 2 گھنٹا سوئے، اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ دوپہر کی نیند نہ لینے والے 680 افراد کے بنسبت جنہوں نے روزانہ دوپہر نیند لی ان کے دماغ میں ایک حیرت انگیز تبدیلی اور تیزی نظر آئی انہوں نے چیزوں کا زیادہ سے زیادہ یاد رکھا، ان کی بولنے میں روانی محسوس کی گئی جبکہ وہ پہلے سے زیادہ چاق و چوبند دکھائی دیئے۔

اس تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی کہ روزانہ دوپہر کھانے کے کچھ دیر بعد اگر آدھے سے ایک گھنٹے کی نیند لی جائے تو یہ آپ کے دماغ کی صحت کے لئے بہترین ہے اور اس سے آپ کے دماغ پر مثبت نتائج سامنے آتے ہیں، البتہ صحت مند طرزِ زندگی اور غذاؤں کے استعمال سے بھی دماغی صحت کا تعلق ہے۔

دماغ کی صحت کے لئے کون سی غذاؤں کا استعمال کیا جائے؟

• دماغ کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے اومیگا تھری والے غذائی اجزاء کا استعمال کرنا چاہیئے جن میں مچھلی ایواکاڈو، دودھ وغیرہ شامل ہیں۔
• روزانہ کی بنیاد پر اخروٹ اور دیگر گری دار میوں کا استعمال کرنا چاہیئے۔
• اگر آپ روزانہ صبح کا آغاز کافی کے استعمال سے کریں تو یہ بھی آپ کے دماغ کی صحت کے لئے فائدے مند ہے۔
• دوپہر کے کھانے میں ہری سبزیوں اور سلاد کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔
• روزانہ کی بنیاد پر ابلے ہوئے انڈے کا استعمال کریں۔
• اس کے علاوہ چاہے صحت کا حصول ہو یا پھر خوبصورتی میں اضافہ روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنا بے حد ضروری ہے یہ انسان کی ذہنی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

Dopehr Ki Neend Lene Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dopehr Ki Neend Lene Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dopehr Ki Neend Lene Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2141 Views   |   30 Jul 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

روزانہ دوپہر کی نیند لینا دماغ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے اہم معلومات

روزانہ دوپہر کی نیند لینا دماغ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزانہ دوپہر کی نیند لینا دماغ کی صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟ جانیئے اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔