ہر کوئی محنت کی کمائی پر یقین رکھتا ہے اور خصوصاً وہ لوگ جن کو کام کرنے کی عادت ہو ہم نے ایسے کئی انسان دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور ہمت کے دم پر اپنا اور گھر والوں کا پیٹ پالا ہے۔ ایسے ہی یہ بزرگ سیوو بیچنے والے بابا ہیں۔ یہ اپنی محنت کرکے پیسہ کماتے ہیں اور اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم یہ بابا کراچی میں سینٹ لارنس اسکول گارڈن کے باہر کھٹے آلو اور سیو فروخت کرتے ہیں جسکی قیمت صرف 30 روپے ہے, مہنگائی کے اس دور میں بجائے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کے رزق حلال کما کر گزر بسر کر رہے ہیں آپکا اگر گارڈن کی طرف جانا ہو تو ان سے خریداری کرکے انہیں لازمی سپورٹ کریں۔
ان کے 5 بچے ہیں اور سب اسی مرض میں مبتلا ہیں یہ نہ صرف اپنے علاج کے لیے کام کر رہے ہیں بلکہ بچوں کی بہتر تربیت پرورش اور علاج کے لیے اس عمر میں بھی محنت کرکے خرچہ چلا رہے ہیں۔ ان سے لوگوں نے سوال کیا آپ اتنی محنت کیوں کرتے ہیں جس کے جواب میں انہوں نے ایک بہت پیاری بات کہی کہ پیٹ خالی رہ جائے لیکن حرام کی کمائی سے خراب نہ ہو۔