مرتے وقت کعبہ کا طواف ہو اور ۔۔ جاوید آفریدی نے صحابہ کے دور سے مشابہت رکھنے والے ان بابا جی کی کون سی بڑی خواہش پوری کردی؟

اللہ تعالیٰ کسی بھی انسان کو عزت، محبت، دولت اور شہرت دیتا ہے تو کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑتا، ہمیشہ سوچ سے زیادہ ہی دے دیتا ہے بالکل ایسا ہی سوشل میڈیا پر وائرل اس بزرگ شخص کے ساتھ ہوا جن کا مدینے سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر اتنا وائرل ہوا کہ ہر کسی کو ان کی تلاش میں نکلنا پڑا، بہرحال بلوچستان سے ان کو ڈھونڈھ نکالا اور اب ان کے انٹرویوز لیے جا رہے ہیں۔ عبدالقادر مری نامی اس بزرگ کو سادہ مزاج، سادہ لباس اور صحابہ کے دور کے بزرگوں سے مشابہہ قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یہ سوشل میڈیا پر بہت پسند کیے جا رہے ہیں۔

ان کی خواہش تھی کہ یہ حج کی ادائیگی کریں لیکن بکریاں چرھانے والے عبدالقادر کیسے اتنی رقم جمع کرسکتے تھے، مگر اللہ کے گھر جانے کی خواہش ہو اور اللہ خود راستے بنا دے تو غریب بھی امیر ہو جاتا ہے۔ بالکل ایسا ہی ان کے ساتھ بھی ہوا۔ پہلے ان کو سعودی عرب کے محکمہ تفریحات کے سربراہ نے ڈھونڈنے کی کوشش کی کہ ان کو حج کروانے میں مدد کرسکیں پھر جاوید آفریدی نے بھی بزرگ شخص کو حج کروانے کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ کیا کہ میں خوشی محسوس کروں گا کہ یہ حج کی ادائیگی میرے ذریعے کریں اور اللہ ان کے معاملات آسان کریں۔

اپنے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ: "
پچھلے 15 سال سے میں بکریاں چرا کر پیسے اکھٹے کرتا رہا تاکہ اللہ کے گھر اور آخر زماں حضرت محمد ﷺ کے شہر کی زیارت حاصل ہو سکے۔ لیکن کورونا نے میرا خواب پورا ہونے سے روکا تو ٹھہر گیا، مگر ہمت نہ ہاری اور پھر دوبارہ پیسے جمع کیے کیونکہ میرا پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکا تھا۔ مگر اتنے سالوں کی محنت کا صلہ عمرے کی ادائیگی سے کسی حد تک پورا تو ہوگیا لیکن ابھی تک اس کی رقم بھی پوری ادا نہیں کرسکا ہوں۔

"

Marte Waqt Kaba Ka Tawaf Ho

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Marte Waqt Kaba Ka Tawaf Ho and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Marte Waqt Kaba Ka Tawaf Ho to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3002 Views   |   26 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مرتے وقت کعبہ کا طواف ہو اور ۔۔ جاوید آفریدی نے صحابہ کے دور سے مشابہت رکھنے والے ان بابا جی کی کون سی بڑی خواہش پوری کردی؟

مرتے وقت کعبہ کا طواف ہو اور ۔۔ جاوید آفریدی نے صحابہ کے دور سے مشابہت رکھنے والے ان بابا جی کی کون سی بڑی خواہش پوری کردی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرتے وقت کعبہ کا طواف ہو اور ۔۔ جاوید آفریدی نے صحابہ کے دور سے مشابہت رکھنے والے ان بابا جی کی کون سی بڑی خواہش پوری کردی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔