پرانے وقتوں میں انسانوں کی عمریں سو یا پھر اس سے بھی زیادہ ہوتی تھی مگر آج بھی اس دنیا میں ایک شخص موجود ہے جو انتہائی بزرگ ترین ہے اور عمر 163 سال بتائی جا رہی ہے۔ انکا کا نام لوانگ فو یائی ہے اور یہ تھائی لیند سے تعلق رکھتے ہیں۔
انکی ایک وائرل ویڈیو میں ہم باخوبی دیکھتے سکتے ہیں کہ یہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اپنی ایک پڑ پڑ پوتی کو سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دے رہے ہیں۔
مزید یہ کہ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ انتہائی کمزور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ان کے جسم پر گوشت تو ہے ہی نہیں یہی نہیں بلکہ کمزوری اور زیادہ عمر ہونے کے باعث انکے جسم کی ہڈیاں واضح نظر آ رہی ہیں۔
اس کے علاوہ اب آپ کو بتاتے ہیں کہ کیا یہ واقعی 163 سا ل کی ہیں تو نہیں جی، انکی اصل عمر 109 سال ہے۔اس بات کی تصدیق یوں ہوئی کہ ان کی ایک پڑ پوتی جو ٹک ٹاک پر انکی ویڈیو انکے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ ان کی عمر 109 سال ہے۔
واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 50 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، 52 ہزار لوگ اسے پسند کر چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار لوگ اس پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like 163 Sala Khatoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 163 Sala Khatoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.