نمونیا سے بچنا ہے تو صرف 2 منٹ یہ کام کریں۔۔ ہر سال 50 ہزار لوگ اس بیماری سے مر جاتے ہیں! جانیں اس سے بچانے والی آسان عادت کیا ہے؟

سردی کے موسم میں نمونیا کا مرض تیزی سے پھیلتا ہے. جو کمزور جسم والوں کے لئے جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے. بین الاقوامی تحقیق کے مطابق آج بھی ہر سال 50 ہزار افراد نمونیا کی وجہ سے موت کا نشانہ بنتے ہیں البتہ حالیہ تحقیق میں اس بیماری سے بچانے والی عام سی عادت سامنے آئی یے جس نے سب کو چونکا دیا ہے.

امریکہ میں بوسٹن کے بریگھم اینڈ ویمنز اسپتال میں وبائی امراض کے ماہر سیلینا ایرنزلر اور مائیکل کلومپاس نے 15 کلینیکل ٹرائلز کے ذریعے ڈیٹا جمع کیا جس میں 2,700 سے زیادہ مریضوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ دانت صاف کرنے سے پھیپھڑوں کے عام انفیکشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق جو لوگ یا تو روزانہ کئی بار اپنے دانت صاف کرتے ہیں، یا اپنے منہ کو اینٹی سیپٹک ماؤتھ واش دھوتے ہیں ان کی نہ صرف صحت مجموعی طور کافی اچھی رہتی ہے بلکہ گلے میں بیکٹیریا یا دیگر وائرس جو پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسے نمونیا کا سبب بنتے ہیں ان سے بھی تحفظ حاصل ہوتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں نمونیا سے بچاؤ کے لئے صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا ضروری ہے اور روزانہ صرف 2 منٹ دانت صاف کرنے کی عادت سے نمونیا کا خطرہ بڑی حد تک ٹالا جاسکتا ہے.

How To Avoid Pneumonia Simple Habit

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like How To Avoid Pneumonia Simple Habit and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Avoid Pneumonia Simple Habit to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1402 Views   |   06 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نمونیا سے بچنا ہے تو صرف 2 منٹ یہ کام کریں۔۔ ہر سال 50 ہزار لوگ اس بیماری سے مر جاتے ہیں! جانیں اس سے بچانے والی آسان عادت کیا ہے؟

نمونیا سے بچنا ہے تو صرف 2 منٹ یہ کام کریں۔۔ ہر سال 50 ہزار لوگ اس بیماری سے مر جاتے ہیں! جانیں اس سے بچانے والی آسان عادت کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نمونیا سے بچنا ہے تو صرف 2 منٹ یہ کام کریں۔۔ ہر سال 50 ہزار لوگ اس بیماری سے مر جاتے ہیں! جانیں اس سے بچانے والی آسان عادت کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔