گلے کی خراش اور نہ رکنے والی کھانسی بھی دور کرے.. ملیٹھی کے استعمال کے وہ طریقے جو سب کو لازمی معلوم ہونے چاہیں

ملیٹھی کسی بھی اچھے پنسار کی دکان سے خرید لیں کیونکہ سرد موسم میں یہ ہر گھر میں ہونی چاہیے. یہ جڑی بوٹی موسمی وائرل بیماریوں سے بچانے میں آپ کے خوب کام آئے گی.

ملیٹھی کو انگریزی میں Licorice کہتے ہیں یہ ذائقہ دار جڑی بوٹی تقریباً 349 کیلوریز فی 100 گرام پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ بنیادی طور پر کاربوہائیڈریٹس سے حاصل ہوتی ہے۔ ملیٹھی میں چینی کی مقدار تقریباً 44.24 گرام ہوتی ہے۔ اس میں پروٹین تقریباً 3.47 گرام ہوتی ہے۔ ملیٹھی ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہےجیسے کہ وٹامن سی، وٹامن B6، پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم ، کیلشیم، اور آئرن۔

کھانسی کے مریض کے لئے ملٹھی کو چھیل کر موٹا کوٹ لیں اور چینی ملا کر پانی میں ابالیں اور پکائیں۔ یہ شربت مریض کو 2 چھوٹے چمچ دن میں 3 بار پلائیں۔ کھانسی جاتی رہے گی۔ جبکہ چبا کر عرق پینے سے بھی گلے کی تکلیف کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اگر گلا سوجا ہوا محسوس ہو تو ملیٹھی کو منہ میں رکھ کر دیر تک چبائیں اور اس کا رس نگل لیں.

گلے کی خراش میں ملیٹھی کو پانی میں ابال کر اس پانی سے غرارے کریں

متلی محسوس ہو تو ملیٹھی کی جڑ کو پودینے کی پتیوں کے ساتھ پانی میں ابالیں اور یہ پانی پئیں.

ایک چمچ چائے کی پتی، ایک ٹکڑا ادرک اور ایک ٹکڑا ملیٹھی لے کر پانی میں ابالیں اور کاڑھا بنا کر پئیں. یہ چائے خواتین کے ہارمونل عدم توازن سے لے کر سردی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے بہترین ہے.

Mulethi Uses And Benefits In Sore Throat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mulethi Uses And Benefits In Sore Throat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mulethi Uses And Benefits In Sore Throat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6377 Views   |   11 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

گلے کی خراش اور نہ رکنے والی کھانسی بھی دور کرے.. ملیٹھی کے استعمال کے وہ طریقے جو سب کو لازمی معلوم ہونے چاہیں

گلے کی خراش اور نہ رکنے والی کھانسی بھی دور کرے.. ملیٹھی کے استعمال کے وہ طریقے جو سب کو لازمی معلوم ہونے چاہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گلے کی خراش اور نہ رکنے والی کھانسی بھی دور کرے.. ملیٹھی کے استعمال کے وہ طریقے جو سب کو لازمی معلوم ہونے چاہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔