نیند سکون سے نہیں آتی اور پٹھے اکڑ گئے ہیں، کہیں گردے فیل تو نہیں ہو گئے ؟ جانیں گردوں سے متعلق 6 بڑے راز

گردے اگر کام کرنا بند کردیں تو انسان وقت سے پہلے موت کو گلے لگا بیٹھتا ہے اور اگر ان کی مکمل احتیاط نہ کی جائے تو یہ آپ کے اٹھنے، بیٹھنے، چلنے پھرنے غرضیکہ ہر معمالے کو خراب کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ اس لیئے گردوں کو صحت مند اور تندرست رکھنے کے لئے ماہرین زیادہ پانی پینے کا مشورہ سب ہی کو دیتے ہیں۔
مگر ان کے افعال میں جسمانی کمزوریوں اور نامناسب غذا کی بدولت پیچیدگیاں آ ہی جاتی ہیں اور پھر ایک کے بعد ایک ایسی علامات ظآہر ہوتی ہیں جو کہ گردوں کی خرابی کو واضح کرتی ہیں۔

علامات:


نیند:
اگر رات کو نیند میں بے چینی کی عادت مسلسل معمول بن گئی ہے، دن کے وقت بھی آرام کے لئے لیٹ جائی تو بے چینی اور محسوس ہونے لگتی ہے تو یہ گردوں کے نظام میں بے قاعدگی کی ایک وجہ ہے اس لئے کہ جب گردے خراب ہونے لگتے ہیں تو وہ جگر اور تلی کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

اکڑن:
اچانک پٹھوں میں اکڑن کی شکایت معمول بن جائے یا دن میں ایک مرتبہ پٹھے اکڑ جائیں تو یہ بھی گردوں کی کارکردگی میں کمی آنے سے ہوتا ہے جس سے الیکٹرولائٹ عدم توازن کا شکار ہوجاتے ہیں، کیلشیئم کی سطح میں کمی اور فاسفورس بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے یوں مسلز اکڑ جاتے ہیں۔

سر درد:
اگر گردے درست کام کررہے ہوں تو وہ جسم میں وٹامن ڈی اور خون کے سرخ خلیات بڑھانے والا ہارمون ای پی او بنانے کا کام بہتر طریقے سے کرتے ہیں لیکن اگر ای پی او کی مقدار میں کمی ہوجائے تو یہ گردوں کیغیر فعالی کی ایک عام وجہ ہے۔ جو جسم اور دماغ میں اچانک تھکاوٹ، سردرد اور کمزوری کا شکار کردیتا ہے۔

منہ کی بو:
کھانے کا ذائقہ بدل جاتا ہے کیونکہ جب کچرا خون میں جمع ہونے لگتا ہے تو منہ میں میٹالک کمپائونڈز کے جیسا ذائقہ رہ جاتا ہے۔ یوں سانس میں بو پیدا ہونا بھی دوران خون سمیت گردے کی خرابی کی ایک اہم وجہ بنتا ہے

پیشاب زیادہ آنا:
گردے کی خرابی پیشاب کی مقدار کو حد سے زیادہ گھٹا دیتی ہے یعنی انسان کو پیشاب کی حاجت تو ضرور ہوتی ہے لیکن قطروں کی صورت میں جلن والا پیشاب آتا ہے، بعض اوقات خون کے قطرے بھی خارج ہوتے ہیں، ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرلیں۔

Gurday Fail Hone Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gurday Fail Hone Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gurday Fail Hone Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   35597 Views   |   12 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

نیند سکون سے نہیں آتی اور پٹھے اکڑ گئے ہیں، کہیں گردے فیل تو نہیں ہو گئے ؟ جانیں گردوں سے متعلق 6 بڑے راز

نیند سکون سے نہیں آتی اور پٹھے اکڑ گئے ہیں، کہیں گردے فیل تو نہیں ہو گئے ؟ جانیں گردوں سے متعلق 6 بڑے راز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نیند سکون سے نہیں آتی اور پٹھے اکڑ گئے ہیں، کہیں گردے فیل تو نہیں ہو گئے ؟ جانیں گردوں سے متعلق 6 بڑے راز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔