آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات میں مددگار طریقے

مرد ہوں یا خواتین کسی کی بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اچھے نہیں لگتے۔ اس سے نا صرف انسا بیمار نظر آتا ہے بلکہ اس کی خوبصورتی بھی مانند پڑ جاتی ہے ۔
اکثر لوگ اِن سیاہ حلقوں کی وجہ سے کافی پریشان رہتے ہیں تاہم کچھ گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے اس مسئے کا حل ممکن ہے۔

انڈے کی سفیدی
آنکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، سفیدی کو نرم برش سے آنکھو کے نیچے احتیاط سے لگائیں، اس کے بعد 5 سے 10 منٹ انتظار کرکے چہرے کو گرم پانی سے دھولیں، یہ خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی آنکھ کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔

آلو
آلوؤں کو چھیل کر ان کا جوس نکال لیں۔ پھر اس جوس میں روئی کے ٹکڑے کو بھگو کر آنکھوں کے نیچے رکھ دیں اور اس بات کو یقینی بنالیں کہ تمام سیاہ حصہ روئی سے ڈھکا ہوا ہو۔ بعد میں ٹھنڈے پانی سے اسے صاف کرلیں۔

ٹما ٹر:
ٹماٹر میں بلیچنگ ایجنٹ پایا جاتا ہےجو جِلد کو دِلکش اور حسین بناتا ہے، آنکھوں کے سیاہ حلقے ختم کرنے کے لیے 10 منٹ کے لیے ٹماٹر کا جوس آنکھوں پر لگالیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے مُنہ دھولیں، اِس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔

پودینے کے پتے:
پودینہ قُدرتی طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے، آنکھوں کے سیاہ حلقوں سے نجات پانے کے لیے پودینے کے چند پتوں کو کُچل کر کچھ دیر کے لیے سیاہ حلقوں پر لگالیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھولیں، اِس ٹوٹکے کو زیادہ سے زیادہ کریں۔

ایک کھانے کا چمچ ویسلین اور چار سے پانچ لیموں کے قطرے اچھی طرح مکس کریں، رات کو سونے سے پہلے حلقوں پر لگائیں۔ مسلسل ایک ہفتے تک یہ عمل دھرانے سے بھی سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں

Remove Dark Circles Around Eyes

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Remove Dark Circles Around Eyes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Remove Dark Circles Around Eyes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   10934 Views   |   28 Mar 2020

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات میں مددگار طریقے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات میں مددگار طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں سے نجات میں مددگار طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔