ٹیکسی والا اغوا کرنا چاہتا تھا۔۔ اریج چوہدری نے اپنی جان کیسے بچائی؟ خوفناک واقعہ شئیر کردیا

"میں نے آن لائن کیب کے ذریعے بکنگ کی تھی اور جلدی میں تھی کیونکہ مجھے ایک دوست سے ملنے جانا تھا۔ اس وقت میرے پاس یہ چیک کرنے کا موقع ہی نہیں تھا کہ جس گاڑی میں میں سوار ہوئی وہ واقعی ایپ میں بک کی گئی تھی یا نہیں۔" اریج چودھری نے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے خوفناک تجربے کا ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد، وہ اپنے فون پر مصروف تھیں کہ اچانک انہیں احساس ہوا کہ گاڑی متعین راستے کے بجائے ایک ویران سڑک پر جا رہی ہے۔ ڈرائیور فون پر کسی سے بات کر رہا تھا اور انہیں ہدایات دے رہا تھا۔ "اچانک میں نے دیکھا کہ پانچ سے چھ بائیک سواروں نے ہماری کار کو گھیر لیا۔" اس لمحے کے خوف کو یاد کرتے ہوئے اریج نے بتایا کہ اگرچہ وہ شدید گھبراہٹ کا شکار ہوئیں، لیکن انہوں نے خود کو حوصلہ مند اور پرسکون دکھایا۔

اریج چودھری نے اپنی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرائیور کو قابو کرنے کے لیے پاکٹ چاقو کا استعمال کیا اور اسے گاڑی تیز کرنے پر مجبور کیا، جس سے وہ اغوا کی ممکنہ کوشش سے بچ نکلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا اور انہیں مزید محتاط بنا دیا۔

اریج چودھری کو حالیہ مقبول ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' میں ان کی جاندار اداکاری کے لیے یاد کیا جاتا ہے، جس میں ان کے ساتھ فہد مصطفیٰ، ہانیہ عامر، نعیمہ بٹ، اور عماد عرفانی شامل تھے۔ ڈرامے کی ہدایت کاری بدر محمود نے کی تھی۔

Areej Chaudhry Shared Cab Incident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Areej Chaudhry Shared Cab Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Areej Chaudhry Shared Cab Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   473 Views   |   07 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ٹیکسی والا اغوا کرنا چاہتا تھا۔۔ اریج چوہدری نے اپنی جان کیسے بچائی؟ خوفناک واقعہ شئیر کردیا

ٹیکسی والا اغوا کرنا چاہتا تھا۔۔ اریج چوہدری نے اپنی جان کیسے بچائی؟ خوفناک واقعہ شئیر کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹیکسی والا اغوا کرنا چاہتا تھا۔۔ اریج چوہدری نے اپنی جان کیسے بچائی؟ خوفناک واقعہ شئیر کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔