ہر شادی شدہ جوڑا ماں باپ بننے کے لائق نہیں۔۔ بے اولاد ثانیہ سعید کی انوکھی منطق! کیا کچھ کہہ دیا؟

Sania Saeed Says Not Every Couple Deserves Children

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ ثانیہ سعید، جو "ستارہ اور مہرالنساء" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں اور حال ہی میں ڈرامہ اے دل میں شاندار اداکاری پر داد سمیٹ چکی ہیں، حالیہ دنوں میں پروگرام گُڈ مارننگ پاکستان میں جلوہ گر ہوئیں۔

نِدا یاسر کے ساتھ گفتگو میں انہوں نے ایک نہایت حساس موضوع پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ، ہمارے معاشرے میں زیادہ تر جوڑے بچوں کی تربیت اور پرورش کے لیے ذہنی طور پر تیار ہی نہیں ہوتے۔ ہر شادی شدہ جوڑا والدین بننے کا اہل نہیں ہوتا۔ اصل سوال یہ ہونا چاہیے کہ کیا وہ جذباتی طور پر اتنے مضبوط ہیں کہ زندگی بھر بچوں کی ذمہ داری اٹھا سکیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ صرف اس لیے کہ معاشرہ یہ چاہتا ہے، ہم جوڑے پر بوجھ ڈال دیتے ہیں کہ بچے ہونا لازمی ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایک ننھا سا بچہ بھی والدین کی برداشت کو آزما دیتا ہے۔ نوجوان والدین ڈپریشن، دباؤ اور مختلف ذہنی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، مائیں زچگی کے بعد کے کرب سے گزرتی ہیں اور اکثر انہیں خود اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کس کیفیت کا شکار ہیں۔

یہ کھری اور جرات مندانہ گفتگو سننے والوں کے دل کو چھو گئی اور ایک بار پھر ثابت کیا کہ ثانیہ سعید نہ صرف ایک شاندار اداکارہ ہیں بلکہ معاشرتی مسائل پر سنجیدہ آواز بھی اٹھاتی ہیں۔

Sania Saeed Says Not Every Couple Deserves Children

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Saeed Says Not Every Couple Deserves Children and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Saeed Says Not Every Couple Deserves Children to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1908 Views   |   04 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 September 2025)

ہر شادی شدہ جوڑا ماں باپ بننے کے لائق نہیں۔۔ بے اولاد ثانیہ سعید کی انوکھی منطق! کیا کچھ کہہ دیا؟

ہر شادی شدہ جوڑا ماں باپ بننے کے لائق نہیں۔۔ بے اولاد ثانیہ سعید کی انوکھی منطق! کیا کچھ کہہ دیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر شادی شدہ جوڑا ماں باپ بننے کے لائق نہیں۔۔ بے اولاد ثانیہ سعید کی انوکھی منطق! کیا کچھ کہہ دیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts