اپنی پلکیں جُھکالیں اور ۔۔ 1500 سال پرانا درخت، جس کے نیچے آقائے دو جہاں ﷺ نے آرام فرمایا، دیکھیے

دنیا میں ایسی کئی چیزیں ہیں، جن کا مسلمانوں کے نزدیک کافی خاص مقام ہے۔ ایک ایسا ہی خاص مقام اس درخت کا ہے جو گزشتہ کئی سو سالوں سے سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
یہ درخت اپنی تاریخ کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہے، جبکہ آقائے دو جہاں ﷺ کی اس درخت سے منسلک تاریخ بھی کافی دلچسپ ہے۔

اردن کے دارالحکومت سے تقریبا 150 کلومیٹر دور ازرق شہر کے پاس ایک ایسا درخت موجود ہے جو کہ 1500 سال پُرانا ہے، عام طور پر درختوں سے متعلق یہی خیال کیا جاتا ہے کہ درخت بھی بوڑھے ہو جاتے ہیں اور دیمک یا کیڑے لگ کر ختم ہو جاتے ہیں۔

مگر اس درخت کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ درخت ابھی کچھ سالوں پہلے ہی اپنی جوانی میں آیا ہو، ہر شاخ پر پتے موجود، ہرے بھرے ہیں اور گھنے بھی۔

اس درخت کو صحابی درخت اس لیے کہا جاتا ہے کہ آقائے دو جہاں، رحمت دو عالم ﷺ نے اپنے بچپن میں اسی درخت کے نیچے آرام فرمایا تھا۔

ترمذی شریف میں ابو موسیٰ اشعری ؓسے روایت ہے کہ حضور اس وقت 12سال کے تھے جب انہوں نے حضرت ابو طالب کے ساتھ شام کے سفر میں شریک ہونے کی خواہش ظاہر کی اور جس کا احترام کیا گیا۔ تجارت کی غرض سے شام جانے والے اس قافلہ نے بیت المقدس کے قریب بصرہ کے مقام پر قیام کیا اور راستہ میں موجود ایک گھنے درخت کے سائے میں کچھ وقت گزارا۔ کتب تاریخ و سیرت میں درج ہے کہ صحابی درخت نے اپنی شاخیں فرط جذبات اور عقیدت کیساتھ آپ کے سر مبارک پر جھکا دیں تھیں۔ ایک روایت یہ بھی بیان کی جاتی ہے جب نبی کریم بحیرا کی درخواست پر گرجا میں تشریف لے گئے تو وہ حضور کے نور سے جگمگا اٹھا تھا۔

آقائے دو جہاں ﷺ نے اسی درخت کے نیچے قیام کیا تھا، آقائے دو جہاں ﷺ کو چھاؤ فراہم کرنے والا درخت آج بھی صحراء کی تپتی دھوپ میں چھاؤں فراہم کر رہا ہے۔ اس درخت کی طاقت اور قد میں زرا بھی فرق نہیں آیا ہے۔

بو حمزہ اس مقام کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور یہاں آنے والے زائرین کی تفصیلات بھی ریکارڈ کرتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ صحابی درخت ایک نر درخت ہے جو کہ یہاں کا واحد درخت ہے۔

حیرت انگیز طور پر اس درخت کو صرف بارشوں کے وقت ہی پانی ملتا ہے، چونکہ یہ درخت صحراء میں واقع ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں پانی دور دور تک ناپید ہوتا ہے، لیکن اس مشکل صورتحال میں بھی اس درخت کا یوں گھنا، درخت بن جانا آسان نہیں ہے۔

1500 Saal Purana Darakht

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 1500 Saal Purana Darakht and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 1500 Saal Purana Darakht to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3443 Views   |   13 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 May 2024)

اپنی پلکیں جُھکالیں اور ۔۔ 1500 سال پرانا درخت، جس کے نیچے آقائے دو جہاں ﷺ نے آرام فرمایا، دیکھیے

اپنی پلکیں جُھکالیں اور ۔۔ 1500 سال پرانا درخت، جس کے نیچے آقائے دو جہاں ﷺ نے آرام فرمایا، دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنی پلکیں جُھکالیں اور ۔۔ 1500 سال پرانا درخت، جس کے نیچے آقائے دو جہاں ﷺ نے آرام فرمایا، دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔