ساس نے گردہ دے کر بہو کو بچایا مگر ۔۔ خاتون کو گردہ تو مل گیا، لیکن ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ یہ دوبارہ موت کے منہ میں جا پہنچی؟

ساس بہو کی لڑائیاں تو سنی ہوں گی مگر ایک ایسی ساس بہو کی جوڑی ہے جہاں ساس نے بہو کی زندگی بچانے کے لیے اپنا گردہ بھی دے دیا۔ یہ ہے بھارتی پنجاب ہریانہ کی ایک بہو حرمیت جن کو دورانِ حمل معلوم ہوا کہ ان کے گردے کام نہیں کر رہے اور نہ جسم میں خون بن رہا جس پر ڈاکٹر نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بچہ زندہ بچے اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔

لیکن خوش نصیبی سے اس کا بچہ زندہ بچ گیا اور ڈیلیوری خیریت سے ہوگئی مگر 2 ہفتے بعد ڈاکٹر نے ان کو گردے کے مرض کا ایک ہی علاج بتایا اور وہ ٹرانسپلانٹیشن تھا لیکن وہ اس صورت میں ممکن ہے جبکہ کسی گھر والے سے آپ کا بلڈ گروپ ملتا ہو، حرمیت کے والد کا خون ان سے میچ کرتا تھا مگر والد کا بائی پاس ہوچکا تھا یوں یہ سہارا بھی ٹوٹتا ہوا دکھائی دیا۔ جس پر ان کے شوہر نے خود گردہ دینے کا فیصلہ کیا تو اس کی ساس نے یہاں اپنی زندگی کی پروہ کیے بغیر یہ فیصلہ کیا کہ میں خود اپنی بہو کو گردہ دوں گی تاکہ وہ خوشی سے زندگی گزارے۔ ٹرانسپلانٹیشن توہوگیا لیکن 4 گھنٹے بعد ہی جسم نے اس کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور خاتون کی طبیعت بگڑ گئی۔

ان حالات میں حرمیت کے مزید ٹیسٹ ہوئے معلوم ہوا کہ ان کو ٹیومر ہے، گردہ پا کر بھی زندگی بچنے کے امکانات کم ہوگئے تھے لیکن ڈاکٹروں کی انتھک محنت اور کوششوں کے ساتھ خُدا نے بھی ان پر کرم کیا اور 3 سال لگاتار ہسپتال میں رہنے کے بعد حرمیت زندگی کی جانب لوٹ آئیں۔

Sas Ne Gurda De Kar Bahu Ko Bacha Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sas Ne Gurda De Kar Bahu Ko Bacha Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sas Ne Gurda De Kar Bahu Ko Bacha Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3357 Views   |   06 Jan 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ساس نے گردہ دے کر بہو کو بچایا مگر ۔۔ خاتون کو گردہ تو مل گیا، لیکن ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ یہ دوبارہ موت کے منہ میں جا پہنچی؟

ساس نے گردہ دے کر بہو کو بچایا مگر ۔۔ خاتون کو گردہ تو مل گیا، لیکن ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ یہ دوبارہ موت کے منہ میں جا پہنچی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ساس نے گردہ دے کر بہو کو بچایا مگر ۔۔ خاتون کو گردہ تو مل گیا، لیکن ان کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ یہ دوبارہ موت کے منہ میں جا پہنچی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔