چشمہ اتاریئے اور جانیئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے کہیں دیر نہ ہو جائے!

آنکھیں کمزور ہو جائیں تو چشمے آپ کی چہرے کی خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں، کسی بھی شادی یا تقریب میں جائیں، اتنی حسین دکھنے کے بعد چہرے پر چشمہ آپ کو بھی برا لگتا ہے؟ تصویریں کھچوانی ہیں لیکن پہلے چشمہ اتارتی ہیں یا لینسز کا استعمال کرتی ہیں تو ان تمام مسائل سے جان چھڑانے کے لئے آج کے-فوڈز میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے کچھ بہترین فوڈز جو آپ کی بینائی کو بڑھا سکتے ہیں۔

• ایلوویرا:

ایلوویرا ایک ایسا پودا ہے جس کے اندر کئی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔انہی میں سے ایک آنکھوں کی بینائی بھی ہے۔ ایلوویرا میں وٹامنز، منرلز، پروٹینز اور کیلشیئم بہت بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کیلئے بہت مفید ہیں۔ ایک چمچ ایلوویرا روزانہ کھانے سے بینائی بہت بہتر ہوتی ہے۔

• پالک کے پتے:

پالک کے پتے آنکھوں کیلئے بہت مفید ہیں۔اس میں دو ایسے اینٹی آکسیڈنٹس (مےکیولا- لوٹینن اور ژی ایژینتھن) بہت بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں جو کہ آنکھوں کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں۔ مے کیولا آنکھوں کے اندرونی حصے ریٹینا میں موجود ہوتا ہے جو کہ سن بلاک کا کام کرتا ہے اور ہر طرح کی نقصان دہ روشنی سے آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لوٹینن اور ژی ایژینتھن آنکھوں کی بینائی کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔ اس لئے ہمیں پالک کو اپنی غذاء میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنا چاہیئے۔

• ٹماٹر:

ٹماٹر میں وٹامن- سی اور کیریٹانائڈز موجود ہیں جن میں لائیکوپین بھی شامل ہے۔ جو کہ نہ صرف آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے بلکہ تیز روشنی سے ان کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

• انڈے کا استعمال:

انڈے کی زردی کے اندر زنک، وٹامن اے، ژی ایژینتھن موجود ہوتے ہیں۔ روزانہ ایک انڈا یا صرف انڈے کی زردی کھانے سے نظر ہو سکتی ہے اور بہتر یہ ہے کہ آپ انڈے کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں اس سے آنکھوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے اور آنکھ کی پتلی بھی مضبوط ہوتی ہے۔

• مچھلی کا استعمال:

مچھلی کو اپنی غذاء کا حصہ بنائیں۔ اس کے اندر اومیگا-3 فیٹی ایسڈز اور وٹامن-ڈی موجود ہوتے ہیں جو ہماری بینائی کو تیز کرتے ہیں۔ بہت زیادہ استعمال نہیں کرسکتے تو ایک ماہ میںایک مرتبہ ضرور کھائیں اور اس کے علاوہ مچھلی کے تیل کے کپسولز کا استعمال زیادہ کریں۔

• زیتون کا تیل:

زیتون کے تیل میں وٹامنز اے،سی، ڈی، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور کارٹینوائڈ ایسڈ سمیت پولی مے-کیولا پلازمہ پائے جاتے ہیں جو کہ نہ صرف بینائی کو تیز کرتی ہے بلکہ ساتھ ہی آپ کی آنکھوں کے عدسے، پتلی اور بیرونی تہہ کو مضبوط بنانے کا کام بھی کرتا ہے۔

Ankhon Ki Beenai Tez Hone Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ankhon Ki Beenai Tez Hone Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Ki Beenai Tez Hone Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16330 Views   |   31 Jul 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

چشمہ اتاریئے اور جانیئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے کہیں دیر نہ ہو جائے!

چشمہ اتاریئے اور جانیئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے کہیں دیر نہ ہو جائے! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چشمہ اتاریئے اور جانیئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے کہیں دیر نہ ہو جائے! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔