چہرے کی رنگت پھیکی پڑ گئی ہے اور جِلد مُرجھا سی گئی ہے؟ تو پریشان نہ ہوں گھر میں موجود ان پھلوں سے اپنے چہرے کی رنگت نکھاریں اور جِلد کو ترو تازہ بنائیں

تازہ پھل ہماری صحت کے لئے بے حد مفید ہیں، پھل اینٹی آکسیڈینٹ اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں، لہذا، انہیں باقاعدگی سے کھانا بہت اچھا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کہ پھل کھانے کے ساتھ ساتھ جِلد پر لگانے کے لئے بھی قدرت کی جانب سے دیا ہوا ایک انمول تحفہ ہے؟
اگر نہیں! تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ پھل کھانے کے ساتھ ساتھ اسے جِلد پر لگانے کے لئے کس طرح استعمال کر سکتے ہیں اور ان کے استعمال کا رزلٹ دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
ہم بات کر رہے ہیں پھلوں سے بنائے جانے والے مختلف فیس پیک کی، ذیل میں ہم آپ کو مختلف پھلوں کے فیس پیک بنانے کا طریقہ اور ان کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

• کیلے اور شہد کا فیس پیک:

اجزاء:

کیلا: ایک عدد چھلکا اُتار کر
شہد: ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس: ایک کھانے کا چمچ

لگانے کا طریقہ:

ایک پیالی میں کیلے کے ٹکڑے کر کے اسے کچل لیں، اب اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ لیموں کا رس شامل کر کے اچھے سے مکس کر لیں، اس پیک کو 15 منت تک لگائے رکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر قدرتی نکھار آ جائے گا۔

• کیلے اور اسٹرابیری کا فیس پیک:

اجزاء:

کیلا: آدھا
اسٹرابیری: دو عدد
شہد: ایک چمچہ

لگانے کا طریقہ:

اس فیس پیک کو بنانے کے لئے آپ کو آدھا کیلا اور دو اسٹرابیری کو ایک پیالی میں نکال کر انہیں کچلنا ہوگا، جب یہ اچھے سے پیسٹ جیسے بن جائیں تو اس میں ایک چمچ شہد شامل کر کے اچھے سے مکس کرنا ہے اور چہرے پر ہر ہفتے یہ فیس پیک لگانا ہے، اس سے آپ کو ایک صحت مند اور نکھری ہوئی جِلد ملے گی۔

• اسٹرابیری اور شہد کا فیس پیک

اجزاء:

اسٹرابیری: 3 عدد
لیموں کا رس: ایک چائے کا چمچ
شہد: ایک کھانے کا چمچ
اسٹرابیری کو ایک پیالی میں اچھی طرح سے میش کر لیں اب اس میں لیموں کا رس اور شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس پیسٹ کو 15 منٹ تک چہرے اور گردن پر لگانے کے بعد سوکھنے پر دھو لیں، یہ فیس پیک ان کے لئے بہت اچھا ہے جن کے چہرے پر بار بار آئل آجاتا ہے۔

• کھیرے اور ایلوویرا کا فیس پیک

اجزاء:

کھیرا: ایک عدد (کدوکش کیا ہوا)
ایلوویرا: ایک پتے کا جیل

لگانے کا طریقہ:

سب سے پہلے کھیرے کو باریک کدوکش کر لیں، پھر اس میں ایلوویرا جیل ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں، چاہیں تو اس پیسٹ سے چہرے کا مساج کریں یا اسے لگا کر چھوڑ دیں، 15 منٹ بعد چہرہ دھو لیں، اس کے روزانہ استعمال سے آپ کا چہرہ ترو تازہ رہے گا۔

• ٹماٹر اور شہد کا فیس ماسک

اجزاء:

ٹماٹر: ایک عدد (چِھلا ہوا)
شہد: ایک کھانے کا چمچ

لگانے کا طریقہ:

ایک عدد ٹماٹر کو میش کریں، اس میں ایک کھانے کا چمچہ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں، اسے روزانہ 15 منٹ چہرے اور گردن پر لگائیں ایسا لگے گا کہ آپ نے فیشل کروایا ہے چہرہ اتنا چمک اُٹھے گا۔

• پپیتے اور شہد کا فیس پیک

اجزاء:

پپیتا: ایک عدد (چھلا ہوا)
شہد: ایک کھانے کا چمچ
تازہ دودھ: ایک کھانے کا چمچ

لگانے کا طریقہ:

پپیتے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے اسے بلینڈ کریں اور پیسٹ بنا لیں، اب اس میں شہد اور دودھ ڈال کر اچھے سے مکس کر لیں، اس فیس پیک کو اگر ہفتے میں تین دن استعمال کیا جائے تو آپ کے چہرے سے گہرے سے گہرا (سن برن) سورج کی تیز شعاعوں کا اثر ختم ہو جائے گا۔

Rang Nikharne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rang Nikharne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rang Nikharne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6168 Views   |   02 Apr 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چہرے کی رنگت پھیکی پڑ گئی ہے اور جِلد مُرجھا سی گئی ہے؟ تو پریشان نہ ہوں گھر میں موجود ان پھلوں سے اپنے چہرے کی رنگت نکھاریں اور جِلد کو ترو تازہ بنائیں

چہرے کی رنگت پھیکی پڑ گئی ہے اور جِلد مُرجھا سی گئی ہے؟ تو پریشان نہ ہوں گھر میں موجود ان پھلوں سے اپنے چہرے کی رنگت نکھاریں اور جِلد کو ترو تازہ بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کی رنگت پھیکی پڑ گئی ہے اور جِلد مُرجھا سی گئی ہے؟ تو پریشان نہ ہوں گھر میں موجود ان پھلوں سے اپنے چہرے کی رنگت نکھاریں اور جِلد کو ترو تازہ بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔