کشمش اور دودھ کو ساتھ ملا کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان لیں یہ قیمتی نسخہ بالکل مفت تاکہ آپ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں

جسم کا چست و توانا ہونا ہماری صحت اور بہتر زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ مگر ایسا آج کل سب کے ساتھ ہوتا ہے کہ تھوڑا سا کام کرنے کےبعد جلدی ہی تھکاوٹ ہوجاتی ہے۔
تھکاوٹ کا ویسے تو کوئی علاج ہے نہیں ہاں مگر اخروٹ کا ایک نسخہ ضرور ہے جو کسی حد تک تھکاوٹ دور کرسکتا ہے۔ اس نسخے سے آپ کو کیوں فائدہ ہوگا؟
اس میں شامل ہیں اخروٹ اور کشمش جوکہ دونوں ہی جسمانی سکون کے لئے اہم ہے۔ اخروٹ میں پروٹینز، وٹامنز، منرلز اور فیٹس جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ساتھ ہی جسمانی طاقت اور مضبوطی کےلئے نہایت فائدہ مند ہوتے ہیں۔
کشمش میں ٹارٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو ہاضمے کے ساتھ اعصاب کو سکون فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے تھکاوٹ جلد ہی ختم ہونے لگتی ہے۔
چلیں آج ہم آپ کو بھی بتاتے ہیں آسان نسخہ جو آپ کی دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرنے اور جسمانی مضبوطی دینے میں مددگار ہوسکتا ہے۔

ٹپ:

٭ ایک گلاس دودھ کو گرم کرلیں اور اس میں چار کشمش اور چار ہی اخروٹ کی گریوں کو اچھی طرح پکالیں۔
٭ اس کے بعد ایک چمچ مصری کا پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ اس دودھ کو روزانہ نہار منہ پی لیں اور شوگر والے حضرات مصری کو چھوڑ کر ایسے بھی پی سکتے ہیں۔

By Sumaya    |    In Health and Fitness   |    0 Comments    |    4336 Views    |    25 Jun 2022

Related Articles

Comments/Ask Question

Read Blog about کشمش اور دودھ کو ساتھ ملا کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان لیں یہ قیمتی نسخہ بالکل مفت تاکہ آپ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کشمش اور دودھ کو ساتھ ملا کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جان لیں یہ قیمتی نسخہ بالکل مفت تاکہ آپ بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.