دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے کریں سرسوں کے تیل اور نمک کا استعمال۔۔ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال

ہمارے دانتوں کی چمک وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جاتی ہے اور ان پر ایک پیلی رنگت آ جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ نہ صرف بُرے لگتے ہیں بلکہ خود اعتمادی میں کمی کی بھی وجہ بنتے ہیں۔
دانتوں کو پھر سے چمکدار اور مسائل سے نجات کے لئے اکثر لوگ ہزاروں روپے لگا کر علاج کرواتے ہیں جبکہ دانتوں کا علاج دنیا بھر میں سب سے زہادہ مہنگا بھی ہوتا ہے، ایسے میں گھریلو اور سستے طریقے سے بھی دانتوں کے مسائل کا علاج موجود ہے۔
دانتوں کی چمک کو واپس لانے اور انہیں مسائل سے دور رکھنے کے لئے سرسوں اور نمک کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے، اسے کیسے استعمال کرنا ہے اور اس کے کیا فوائد ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• دانتوں کے مسائل کے لئے نمک اور سرسوں کا استعمال

ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ٹوتھ پیسٹ میں بھی نمک ملایا جاتا ہے اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نمک دانتوں کی صفائی اور ان کے دیگر مسائل سے نجات کے لئے اہم ہے جب ہی بڑے بڑے ٹوتھ پیسٹ برانڈز بھی اپنے پراڈکٹ میں نمک ملاتے ہیں۔

• نمک اور سرسوں سے دانتوں کا گھریلو علاج اور اس کے فوائد

نمک اور سرسوں کا تیل ایک پرانا گھریلو علاج ہے جو آپ کے مسوڑوں کو صاف کرنے اور دانتوں کے پیلاپن دور کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، نمک دانتوں کو چمکانے اور ان کی نسوں میں موجود تناؤ کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے، مزید یہ کہ نمک فلورائیڈ کا ایک قدرتی ذریعہ ہے، جو آپ کے مسوڑوں اور دانتوں کے لیے فائدے مند ہے۔
سرسوں کا تیل آپ کے مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے پلاک دور کرتا ہے اور منہ میں موجود بیکٹیریاز کا خاتمہ کرتا ہے، اگر کسی کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے تو وہ دانتوں میں اچھی طرح سرسوں کا تیل لگائے اور ملے اس سے دانتوں کی حساسیت کم ہوگی اور مسوڑھوں کی سوجن دور ہو گی جبکہ خون آنا بھی بند ہو جائے گا۔

• نمک اور سرسوں کے تیل سے دانت صاف کرنے کا طریقہ

دانتوں کو صاف، چمکدار پیلاپن دور کرنے اور ان کی حساسیت کو ختم کرنے کے لئے سرسوں کے تیل میں تھوڑا سا نمک ملا کر اسے اچھی طرح حل ہونے دیں پھر اسے برش میں لے کر اس سے دانت مانجیں آپ چاہیں تو اس میں ایک چٹکی ہلدی بھی مکس کر سکتے ہیں لیکن اس کے بعد آپ کو اچھی طرح ٹوتھ پیسٹ سے برش بھی کرنا ہوگا۔
پہلے سیدھے ہاتھ کی انگلی کی مدد سے دانتوں پر اس تیل اور نمک کے مکسچر کا مساج کریں اس کے بعد اسے برش میں لے کر اس سے برش کریں پھر نیم گرم پانی سے کلیاں کر لیں۔

Dant Chamkane Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dant Chamkane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dant Chamkane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4386 Views   |   30 Aug 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے کریں سرسوں کے تیل اور نمک کا استعمال۔۔ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال

دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے کریں سرسوں کے تیل اور نمک کا استعمال۔۔ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دانتوں کو چمکدار بنانے کے لئے کریں سرسوں کے تیل اور نمک کا استعمال۔۔ جانیئے اس کے حیرت انگیز فوائد اور طریقہ استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔