میک اپ پُرانا یا خراب ہوگیا ہے تو اس کو پھینکیں نہیں۔۔۔ جانیں 5 ایسی آسان ٹپس جو آپ کے پُرانے میک کو دوبارہ نئے جیسا بنا دیں

پُرانے میک اپ کو نیا بنانے کی آسان ٹپس جو ہر خواتین کو معلوم ہونی چاہیئے! جانیں کیسٹر آئل کیسے پُرانے میک اپ کو دوبارہ نئے جیسا بنا سکتا ہے۔۔۔
لڑکیاں جب بھی بازار جاتی ہیں نیا نیا میک اپ خرید کر لے آتی ہیں لیکن کچھ روز بعد پہلے سے رکھا ہوا میک اپ پرانا ہو جاتا ہے اور پیسے ضائع ہو جاتے ہیں۔ مگر اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ کے فوڈز بتا رہا ہے آپ کو کیسٹرل آئل کے ذریعے میک اپ کو دوبارہ نئے جیسا بنانے کے آسان طریقے ۔

5 ٹپس

* مسکارا :

اگر آپ کا مسکارا سوکھ گیا ہے تو ایک پیالے میں گرم پانی ڈالیں اور اس میں مسکارا ڈال کر بیس منٹ کے لئے چھوڑ دیں، اس کے بعد ایک پیالی میں تھوڑا سا کیسٹر آئل ڈالیں اور مسکارے کو اس میں ڈپ کریں اور ایک سے دو بار کھول کر بند کریں، لیجیئے ہو گیا آپ کا مسکارا بلکل نئے جیسا

* فاؤنڈیشن:

فاؤنڈیشن خراب ہو گیا تو ایک سے دو قطرے ڈراپر کی مدد سے فاؤنڈیشن کے اندر ڈال دیں اور اچھی طرح ہلائیں۔ اگر اس کے بعد بھی صحیح نہ ہو تو مزید کیسٹر آئل شامل کر دیں ۔
یہ بھی دوبارہ سے نئے جیسا ہو جائے گا۔

* لپ اسٹک:

اگر لپ اسٹک خشک ہو جائے تو اس کو ایک پیالی میں نکا لیں اور اس میں کیسٹر آئل شامل کریں ، ساتھ ہی ایک چمچ ویزلین بھی ڈال لیں۔

* فیس پاؤڈر :

اگر آپ کے فیس پاؤڈر خراب ہو گیا ہے یا اس کی سکن ٹون آپ کو پسند نہیں ہے تو اس کو ایک پیالی میں نکا لیں اور اس میں تھوڑا سا کیسٹر آئل شامل کرلیں ۔
لیجیئے بیس کریم تیار ہوگئی ، اب دن ہو یا رات اس کو لگائیں چہرے پر آپ اور پائیں داغ دھبوں سے نجات۔

* بلش آن :

بلش آن پر ہلکا سا کیسٹر آئل ڈال کر بلینڈ کریں اور اس کو انگلی کی مدد سے آنکھوں اور گالوں پر لگا لیں۔
یہ بھی ایک کمال کی ٹپ ہے جس کو استعمال کرنے کے بعد آپ کا میک اپ بھی چمک اٹھے گا ۔

Purana Makeup Use Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Purana Makeup Use Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Purana Makeup Use Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8877 Views   |   23 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

میک اپ پُرانا یا خراب ہوگیا ہے تو اس کو پھینکیں نہیں۔۔۔ جانیں 5 ایسی آسان ٹپس جو آپ کے پُرانے میک کو دوبارہ نئے جیسا بنا دیں

میک اپ پُرانا یا خراب ہوگیا ہے تو اس کو پھینکیں نہیں۔۔۔ جانیں 5 ایسی آسان ٹپس جو آپ کے پُرانے میک کو دوبارہ نئے جیسا بنا دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میک اپ پُرانا یا خراب ہوگیا ہے تو اس کو پھینکیں نہیں۔۔۔ جانیں 5 ایسی آسان ٹپس جو آپ کے پُرانے میک کو دوبارہ نئے جیسا بنا دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔