جادو کی طرح جھریاں مٹانے والا سیرم۔۔ ڈاکٹر بتول نے بتایا گھر پر سیرم بنانے کا سستا طریقہ جو پارلر سے آپ کی جان چھڑا دے گا

چہرے کی جھریاں اکثر خواتین کو احساسَ کمتری میں مبتلا کردیتی ہیں، بڑھتی عمر ایک قدرتی عمل ہے جس کو روکنا ممکن تو نہیں لیکن اس عمل کو آہستہ ضرور کیا جاسکتا ہے۔ اب مارکیٹ میں جھریوں کو ختم کرنے کے لئے مہنگی مہنگی پروڈکٹس بھی آچکی ہیں اس کے علاوہ مختلف ڈرما ٹریٹمنٹس بھی آگئے ہیں جو آپ کے چہرے کو جوان بنانے کا دعوٰی تو کرتے ہیں لیکن ان ٹریٹمنٹس کے سائیڈ ایفیکٹس بھی پھر سنگین ہوتے ہیں ،دوسرے ان کو کروانے کی ہر شخص استطاعت نہیں رکھتا۔ اس لئے یہاں ہم عید کی تیاری کے حوالے سے کچھ بیوٹی ٹپس آپ کے لئے لائے ہیں جو آپ کو عید والے دن خوبصورت اور دلکش بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ یہاں ہم ڈاکٹر بتول اشرف کا ایک فارمولا آپ سے شئیر کر رہے ہیں اس کے فوری اثرات نظر آتے ہیں اور مسلسل استعمال سے آپ کی چہرے کی جھریوں کامکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ اس میں پائن ایپل جوس ملائیں گے جو کہ جھریوں کے خاتمے میں بہت زیادہ پر اثر ہے۔ انناس میں برومیلین نامی ایک انزائم موجود ہوتا ہے جو کہ اتنا اثر پذیر ہے کہ اگرآپ 10 منٹ کے لئے انناس کے جوس میں اپنا انگوٹھا ڈبو دیں تو اس کے فنگر پرنٹس ختم ہو جائیں گےتو اسی طرح یہ جھریوں کو بھی فوری ختم کرتا ہے ۔

پائن ایپل جوس دو کھانے کے چمچ، لیمن جوس 1 چائے کا چمچ، خشک دودھ 1 چائے کا چمچ، شہد آدھا چائے کا چمچ

ان سب چیزوں کو ملا کر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں، اس میں موجود لیمن جوس آپ کو وٹامن سی فراہم کرے گا، جبکہ دودھ آپ کو لیکٹک ایسڈ اورشہد سے موئسچرائزنگ ایفیکٹ ملے گا۔ یہ سیرم لگا کر آپ 20 منٹ تک خشک ہونے دیں اور پھر چہرہ دھو لیں ، آپ کو اس کے فوری اثرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ بازار میں یہی سیرم آپ کو 4 سے 5 ہزار کا ملے گا۔ اور اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہیں۔یہ آپ روز لگا سکتی ہیں۔

Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jhuriyan Khatam Karne Wala Serum to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   5519 Views   |   09 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

جادو کی طرح جھریاں مٹانے والا سیرم۔۔ ڈاکٹر بتول نے بتایا گھر پر سیرم بنانے کا سستا طریقہ جو پارلر سے آپ کی جان چھڑا دے گا

جادو کی طرح جھریاں مٹانے والا سیرم۔۔ ڈاکٹر بتول نے بتایا گھر پر سیرم بنانے کا سستا طریقہ جو پارلر سے آپ کی جان چھڑا دے گا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جادو کی طرح جھریاں مٹانے والا سیرم۔۔ ڈاکٹر بتول نے بتایا گھر پر سیرم بنانے کا سستا طریقہ جو پارلر سے آپ کی جان چھڑا دے گا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔