Phalon aur Sabziyon ke Chilke Ghizayat Sy Bharpoor

پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے غذائیت سے بھرپور
ہمارے ہاں کئی پھل اور سبزیاں چھلکے اُتار کر کھائی ، پکائی جاتی ہیں اور کوڑے کی ٹوکری ان چھلکوں کا ٹھکانا بنتی ہے ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کئی پھلوں و سبزیوں کے چھلکے غذائیت بخش اجزاء رکھتے ہیں ۔
لہذا اِن چھلکوں کو بھی کام میں لائیے ۔

چھلکوں کی پہلی خصوصیت یہ ہے کہ وہ پھل سے تین چار گنا زیادہ ریشہ رکھتے ہیں ۔ہمارے بدن کو ریشہ لازماً درکار ہوتا ہے تاکہ بدن سے زہریلے مادوں کو خارج کرسکے ۔
دوسری خاصیت ان میں ضد تکسیدی مادوں کی موجودگی ہے ۔ یہ مادے جسمانی خلیوں کو تندرست و توانا بناتے ہیں ۔ چونکہ انسان انہی خلیوں کا مرکب ہے لہذا ان کی تندرستی کے باعث وہ دیر سے بوڑھا ہوتا اور طویل عمر پاتا ہے ۔
تیسری خاصیت یہ ہے کہ چھلکوں میں شکر چکنائی اور حراروں کی مقدار بہت کم ہوتی ہے ۔
یوں انسان ان غذائی مادوں سے محفوظ رہتا ہے جن کی زیادتی ہمارے صھت خراب کر سکتی ہے ۔ ذیل میں ان پھلوں اور سبزیوں کا تذکرہ پیش ہے جن کے چھلکے بہت کار آمد ہیں ۔

پیاز :
عام استعمال ہونے والی اس سبزی کا چھلکا کئی اقسا م کے ضد تکسیدی مادے رکھتا ہے ۔ یہ خصوصاً کوئیر ستین نامی کیمیائی مادے کا خزانہ ہے ۔ یہ مادہ ہمارے خون کا دباؤ کم کرتا ہے اور ہماری شریانوں میں چکنائی نہیں جمنے دیتا ۔

اجوائن :
یہ سبزی اجمود یا کرفس بھی کہلاتی ہے ۔ اس کے ڈنٹھل پکا کر کھائے جاتے ہیں ۔ بیج مصالحہ جات میں استعمال ہوتے ہیں ۔ اس کے پتے عموماً کوڑے کی رینت بنتے ہیں تاہم ان کی اہمیت بھی زیادہ ہے ۔ وجہ یہ ہے کہ یہ پتے ڈنٹھلوں سے پانچ گنا زیادہ میگنیشیم اور کیلشیم رکھتے ہیں ۔ ان میں وٹامن سی اور سوزش جسم پیدا کرنے والے کیمیائی مادے بھی بکثرت ملتے ہیں ۔ لہذا اگر آپ اجوائن کھانے کے شوقین ہیں تو اس سبزی کو پتوں سمیت پکائیے ۔

کنواور مالٹا :
ترش پھلوں کے چھلکوں میں بھی وافر مقدار میں وٹامن سی ملتا ہے۔ تاز ہ کنو اور مالٹے کا چھلکا وٹامن اے ، بی اور اہم معدنیات مثلاً جست ، کیلشیم، سیلینیم اور میگنیز بھی رکھتا ہے ۔
سوال یہ ہے کہ ان چھلکوں کو کیسے کھایا جائے ؟
آسان طریقہ یہ ہے کہ دھوپ میں چھلکے سکھاکر ان کا سفوف بنالیجئے ۔ یہ سفوف پھر مصالحے میں ملا کر کھانے میں استعمال کیجئے یا سلاد پر چھڑکیے ۔ اسے چٹنی یا اچار میں بھی ملایا جا سکتا ہے ۔

کیلا :
کیلے کا چھلکا بھی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ۔ اس میں پوٹاشیم معد ن بکثرت ہوتا ہے ۔ یہ معدن ہمارا بلند فشار خون (بلڈ پریشر) کم کرتا اور موڈ بہتر بناتا ہے ۔ اس میں حل پذیر ریشہ بھی خوب ملتا ہے ۔ یہ ریشہ ہم میں سیری کا احساس پیدا کرتا اور خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) سے نجات دلاتا ہے ۔
مزید برآن یہ چھلکا غیر حل پذیر ریشہ بھی رکھتا ہے ۔ یہ ریشہ ہماری آنتوں کی صفائی کرکے ہمارا نظام ہضم ٹھیک کرتا ہے ۔

تربوز :
عموماً لوگ اس پھل کا چھلکا بھی کوڑے کی نذر کرتے یا پھر بھیڑ بکریوں کے آگے ڈال دیتے ہیں ۔ حالانکہ گودے کے نیچے واقع سفید حصہ بھی غذائیت رکھتا ہے ۔ ماہرین طب کے مطابق یہ سفید حصہ وٹامن سی اور وٹامن بی 2کا حامل ہے ۔
مزید برآں سفید حصے میں سائٹرولین نامی کیمیائی مادہ بھی ملتا ہے ۔ یہ ایک امائنو ایسڈ یا تیزا ب ہے جو ہمارے بدن میں خون کی نالیوں کو صاف کرتا ہے ۔ یوں ان میں خون روانی سے دوڑتا اور ہمیں تندرست رکھتا ہے ۔
تربوز کے سفید حصے کو بلینڈ ر میں سرخ گودے کے ساتھ پیس لیجئے ۔ تھوڑی سی چینی ملالیں تاکہ رس میٹھا ہو سکے ۔ جی چاہے تو سفید حصہ یونہی کھالیجئے ۔ سبز حصہ جو قدرتے سخت ہوتا ہے اُتار پھینکیے اس میں غذائیت نہیں ہوتی ۔

سیب :
شاید آپ کے لیے یہ بات تعجب خیز ہو کہ سیب میں موجود بیشتر وٹامن معدنیات اور دیگر غذائی عناصر اس کے چھلکے میں پائے جاتے ہیں ۔ اسی لیے ہمیشہ سیب کو چھلکے سمیت کھائیں ۔
سیب کا چھلکا وٹامن اے اور سی رکھتا ہے ۔ جب کہ کیلشیم ، پوٹاشیم ، فاسفور س اور فولاد جیسی معدنیات چھلکے میں پائی جاتی ہیں ۔ یہ پیکٹن نامی حل پذیر ریشہ بھی بکثرت رکھتا ہے ۔ پیکٹن ہمارے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے ، نیز سطح شکر کو بھی قابو سے باہر نہیں ہونے دیتا۔

آم :
اللہ تعالیٰ نے پھلوں کے بادشاہ کی جلد میں غذائی اجزاء رکھے ہیں ۔ ان میں نمایاں ضد تکسیدی مادے ہیں جن کی مختلف اقسام ہیں ۔ ان مادوں میں سے پولی فینول اینتھو سائنیز اور کاروٹینو ئڈز آم کے چھلکے میں ملتے ہیں ۔
درج بالا تینوں ضد تکسیدی مادے بہت طاقتور ہیں ۔یہ بڑھاپا روکتے اور ہمیں مختلف خطرناک امراض مثلاً سرطاں (کینسر) ذیابیطس اور گٹھیا سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ ان کے علاوہ دیگر ضد تکسیدی اور کیمیائی مادے بھی آم کے چھلکے میں ملتے ہیں ۔

لہذا کوشش کیجیے کہ آم چھلکے سمیت کھائیے ۔ آم کھانے سے پہلے پانی سے اچھی طرح دھولیں جائے تو چھلکے کی کثافت دور ہوجاتی ہے ۔

Phalon aur Sabziyon ke Chilke Ghizayat Sy Bharpoor – We usually peel fruits and vegetables before eating them. But do you know that peeling away this layer removes a large concentration of nutrients? Yes it’s a fact, that there are some fruits and vegetable which are quiet beneficial if we use it with skin. Let’s find out more about it in Urdu. We value your views and feedback.

Tags: Benefits of Fruits Skin Benefits of Vegetables Skin

Phalon Aur Sabziyon Ke Chilke Ghizayat Sy Bharpoor

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Phalon Aur Sabziyon Ke Chilke Ghizayat Sy Bharpoor and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Phalon Aur Sabziyon Ke Chilke Ghizayat Sy Bharpoor to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Dr Rukhsana Jameel  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   22047 Views   |   09 Nov 2014
About the Author:

Dr Rukhsana Jameel is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Dr Rukhsana Jameel is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

I WILL BE A GOOD COOK

  • RASHID QADRI, LAHORE PAKISTAN

Assalam o alikum, Artilce parh kr boht acha laga hm chilko ko wese fuzool main phank dete hain lekin is article se maloom hua k chilko k kitny fawaid hain ...

  • Farhat Afsal, Attock

Phalon aur Sabziyon ke Chilke Ghizayat Sy Bharpoor

Phalon aur Sabziyon ke Chilke Ghizayat Sy Bharpoor ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Phalon aur Sabziyon ke Chilke Ghizayat Sy Bharpoor سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔