جب 6 مہینے بعد آدمی کے پیٹ سے موبائل نکلا تو وہ کس حال میں تھا ؟ موبائل فون نگل لینے والے شخص کا حیرت انگیز واقعہ

دنیا بھر سے اکثر ایسی خبریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہی ہیں کہ کسی شخص نے نوکیا 3310 موبائل فون نگل لیا تو کسی خاتون کے پیٹ سے سوئیاں نکلیں۔

اب اسی طرز کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا کہ ایک مصری شہری نے ایک موبائل فون چند ماہ قبل نگل لیا تھا جس کے باعث وہ کئی ماہ شدید تکلیف میں مبتلا رہا۔

مذکورہ شخص کو اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں جمعہ کی شب پیٹ میں شدید درد کے باعث مریض کو داخل کیا گیا۔

مریض کا معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ آدمی شدید انفیکشن اور پیٹ کے درد کا شکار ہے۔

ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا فوری سرجری سے قبل مریض کے پہلے ایکس رے اور لیب ٹیسٹ کیے جائیں۔

بعدازاں ان کا کہنا تھا کہ مریض کے پیٹ سے ’’ بیرونی آلہ ‘‘ نکالنے کے لیے آپریشن کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹروں کو پھر احساس ہوا کہ اس نے ایک چھوٹا سا فون نگل لیا ہے ، جو مریض کے کھانے کو ہضم ہونے سے روک رہا ہے، اور تکلیف دہ درد کا سبب بنتا ہے۔

پھر ڈاکٹرز نے مریض کے پیٹ سے آپریشن کے ذریعے 6 ماہ بعد موبائل فون نکالا جس کے بعد مریض کی حالت مستحکم بتائی گئی۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   705 Views   |   27 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جب 6 مہینے بعد آدمی کے پیٹ سے موبائل نکلا تو وہ کس حال میں تھا ؟ موبائل فون نگل لینے والے شخص کا حیرت انگیز واقعہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جب 6 مہینے بعد آدمی کے پیٹ سے موبائل نکلا تو وہ کس حال میں تھا ؟ موبائل فون نگل لینے والے شخص کا حیرت انگیز واقعہ ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.