یہ دال آپ کا چہرہ دودھ جیسا سفید کر دے گی۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے دھوپ سے سیاہ پڑتی رنگت کو نکھارنے کے کون سے 3 ٹوٹکے بتادیے؟

آج کل شدید گرمیاں تو نہیں ہیں لیکن دھوپ ضرور تیز ہوگئی۔ اس کا سب سے بڑا نقصان ان خواتین کو ہے جن کو گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے اور دھوپ کی وجہ سے ان کا رنگ فوری طور پر سیاہ پڑنے لگتا ہے اس مسئلے کے حل کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے ٣ نسخے بتائے ہیں جو اپنے قارئین کی دلچسپی کے لئے ہم یہاں شئیر کررہے ہیں۔

خوبانی اور دودھ

بازار سے سوکھی ہوئی خوبانی کے چند دانے لیں اور کھولتے ہوئے دودھ میں بھگو دیں۔ کوشش کریں کہ خوبانیوں کو رات میں بھگویا جائے تاکہ وہ صبح تک نرم ہوجائیں۔ ان کو ہاتھ سے میش کر کے گٹھلیاں الگ کرلیں۔ اس پیسٹ کو چہرے، ہاتھ اور گردن پر ملیں اور 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ دھوپ سے کالی ہوتی جلد فوری طور پر ٹھیک ہوجائے گی۔

اسٹرابیری

ایک اسٹرابیری میں 2 چمچ دہی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کو چہرے پر لگائیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے بہترین ماسک ہے جن کے چہرے پر بہت زیادہ ایکنی اور دانے ہیں۔ جلد سے سیاہی ختم کرے گا اور دانے بھی کم ہوجائیں گے۔

لال مسور کی دال

لال مسور کی دال کو گرائینڈ کر کے باریک پیس لیں اور مزید چھانیں کہ وہ پاؤڈر بن جائے۔ اس میں بھی دہی ملا کر پیسٹ بنا کر چہرے، گردن، ہاتھ اور پیر پر لگائیں اور 20 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ماسک چہرے پر داغ دھبے، چھائیاں اور سن برن سے نجات دے گا۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1308 Views   |   02 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about یہ دال آپ کا چہرہ دودھ جیسا سفید کر دے گی۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے دھوپ سے سیاہ پڑتی رنگت کو نکھارنے کے کون سے 3 ٹوٹکے بتادیے؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (یہ دال آپ کا چہرہ دودھ جیسا سفید کر دے گی۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے دھوپ سے سیاہ پڑتی رنگت کو نکھارنے کے کون سے 3 ٹوٹکے بتادیے؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.