انڈے اور دودھ کی غذائیت کے حوالے سے تو ہم سب ہی معلومات رکھتے ہیں مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟
آج ہم آپ کو بتائیں گے کچے انڈے کو دودھ میں ملا کر پینے کے چند ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، یوں تو یہ پینا تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے حیرت انگیز فوائد آپ کو ایسا کرنے پر مجبور کر دیں گے۔
• کچے دودھ کو انڈے میں ملا کر پینے کے فوائد
ہم اکثر انڈہ کھاتے ہیں مگر مختلف طریقوں سے پکا کر یعنی فرائی کرکے ابال کر یا آملیٹ وغیرہ بنا کر کھاتے ہیں، مگر انڈے کو پکانے سے اس کےا ندر موجود غذائیت پروٹین، زنک، وٹامن ڈی وغیرہ کم ہوجاتی ہے، اس لئے انڈوں کو پکا کر کھانے کے بجائے اگر کچا ہی کھایا جائے تو یہ بہت ہی زبردست فوائد دیتا ہے۔
آپ دودھ میں کچا انڈا ملا کر کچھ دن استعمال کریں گے تو چند ہی دن میں آپ کو فائدہ نظر آنا شروع ہو جائےگا۔
• سردیوں میں کچا انڈا اور دودھ
اگر سردی کے موسم میں کچا انڈا اور دودھ استعمال کیا جائے تو اس کے بےشمار فوائد حاصل ہوں گے، اس سے ہم مختلف جسمانی الرجی سے بچ سکتے ہیں اس کے علاوہ گلے کی خرابی، نزلہ و زکام اور جلد کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
• کچے انڈے کی غذائیت
کچے انڈے میں وٹامن بی 12 اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ کچے انڈے میں وٹامن اے، ڈی ، ای اور کے بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ ہماری مجموعی صحت کے لئے بےحد مفید ہیں۔
• دماغی صحت کے لئے مفید
جہاں کچا انڈا پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے وہیں اس میں ہیبو فلائیون بھی ہوتا ہے اس کے استعمال سے ذہن تیز ہوتا ہے دماغی کمزوری بھی دور ہوتی ہے اور یاداشت بھی تیز ہوجاتی ہے ساتھ ہی ذہن جلدی نہیں تھکتا ہے۔
• کینسر سے بچاؤ میں مفید
کچا انڈا دودھ میں ملا کر پینے سے جب سارے وٹامنز ہمیں روزانہ حاصل ہوتے ہیں تو باقی کئی بیماریوں کے علاوہ ہم کینسر سے بھی بچ سکتے ہیں کچے دودھ اور انڈے کے استعال سے کینسر ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہوجاتا ہے۔
• ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے مفید
ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے انڈا اور دودھ دونوں ہی بےحد مفید ہیں، کمزور ہڈٰیوں اور کمزور پٹھوں والے لوگ اگر روزانہ ایک عدد کچا انڈا دودھ میں پھینٹ کر پی لیں تو اس سے ہڈیوں کی کمزوری دور ہوگی اور پٹھے مضبوط ہوں گے۔
ایک کچے انڈے میں تقریباً چھ گرام تک پروٹین موجود ہوتا ہے، جو کہ ہمارے جسم کے مرمت کے لیے بہت ضروری ہے یہ دودھ کے غذائی اجزاء کے ساتھ مل کر پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے اس کے علاوہ کچے انڈے میں فاسفورس اور کیلشیم بھی ہوتا ہے ہمارے جسم کے سیلز کو ان کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
• بالوں اور جلد کے لیے مفید
بالوں، جلد اور ناخنوں کے لیے انڈے کی زردی میں نیچرل بائیوٹین ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بال مضبوط اور چمکدار، جلد نرم و ملائم اور ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anda Doodh Mila Kar Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anda Doodh Mila Kar Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.