بھینس کا دودھ بھی خود نکالتی ہوں اور ۔۔ 18 سالہ لڑکی نے بھینسوں کے کاروبار سے کتنا فائدہ اٹھایا؟

عام طور پر بھینسوں کا باڑا مرد حضرات ہی سنبھالتے نظر آتے ہیں، جبکہ جانور بھی مرد حضرت دوڑاتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن پنجاب کی اس لڑکی نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی لڑکی کے بارے میں بتائیں گے، جو بھینسوں کا کاروبار کر کے کروڑ پتی بن گئی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ ایشاء نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب وہ ایک باڑے میں موجود تھیں، خود بھینسوں کو نہلا رہی تھیں، کھانا کھلا رہی تھیں اور ان کا خیال رکھ رہی تھیں۔

دراصل یہ ایشاء کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ یہ کام کریں، بھینسوں کا باڑہ کھولنے کا ان یہ خواب اب سچ ثابت ہو چکا ہے، لیکن اس خواب کے پیچھے بھی کافی محنت تھی، جس نے انہیں آگے بڑھنے میں مدد کی۔

ایشاء اس سے پہلے ایمازون پر کام کرتی تھیں، تاحال ایمازون کے کام کو چھوڑا نہیں ہے، جہاں سے وہ ماہانہ 3 سے 4 لاکھ روپے کماتیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے دادا کے کاروبار یعنی بھینسوں کے کاروبار کو دوبارہ سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

جہاں وہ خود جاتیں اور اس کاروبار کو بڑھنے میں مدد کرتیں، ایشاء بتاتی ہیں کہ اس وقت ان کے پاس 50 بھینسیں موجود ہیں، جن کی قیمت 2 لاکھ سے 10 لاکھ کے درمیان ہیں، ان میں نیلی اور راوی نسل کی بھینسیں بھی موجود ہیں۔

باڑے میں موجود ان بھینسوں اور کٹوں کی دیکھ بھال ایشاء اپنی نگرانی میں کراتی ہیں، ملازمین بھی اگرچہ موجود ہیں، لیکن ایشاء کا لگاؤ بچپن ہی سے تھا، یہی وجہ ہے کہ وہ خود بھی یہاں موجود ہوتی ہیں۔
ایشاء کہتی ہیں کہ میرے اس کاروبار سے میرے والدین بھی بہت خوش ہیں، اور مجھے دعائیں دیتے ہیں۔

Khatoon Bara Chalati Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khatoon Bara Chalati Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatoon Bara Chalati Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2716 Views   |   12 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بھینس کا دودھ بھی خود نکالتی ہوں اور ۔۔ 18 سالہ لڑکی نے بھینسوں کے کاروبار سے کتنا فائدہ اٹھایا؟

بھینس کا دودھ بھی خود نکالتی ہوں اور ۔۔ 18 سالہ لڑکی نے بھینسوں کے کاروبار سے کتنا فائدہ اٹھایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھینس کا دودھ بھی خود نکالتی ہوں اور ۔۔ 18 سالہ لڑکی نے بھینسوں کے کاروبار سے کتنا فائدہ اٹھایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔