مرگی کا مرض کیا لاعلاج ہے ؟ کیا ساری زندگی اس کی دوا کھانا پڑے گی؟ ڈاکٹرعیسٰی نے بتادیا اس کا علاج

مرگی کا مرض ایک ایسا مرض ہے جس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ جسے ایک بار ہو جائے اس کے ساتھ زندگی بھر لگا رہتا ہے اس کی دوا زندگی بھر کھانی پڑتی ہے۔ چنانچہ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس مرض میں مبتلا شخص ساری زندگی کے لئے ایک روگ میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اس مرض میں کبھی بھی مریض کو دورہ پڑ سکتا ہے۔ اس کے ہاتھ پاؤں مڑ جاتے ہیں، کہیں بھی جھٹکا کھا کر گر جاتا ہے۔ بعض اوقات اس طرح اچانک گرنے سے مریض زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔ ایسے مریضوں کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے۔ کیونکہ کبھی بھی کہیں بھی ان پر یہ دورہ پڑ سکتا ہے۔ کچھ اس مرض کی شدت کا زیادہ شکار ہہوتے ہیں جن کو جلدی جلدی یہ دورے پڑتے ہیں کچھ مریض کسی خاص صورتحال میں اس کا شکار ہوتے ہیں۔ ان مریضوں کا حال یہ ہوتا ہے کہ اکثر لوگ ان کو دیکھ کر شک میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ شاید ان پر کوئی اثرات یا سایہ وغیرہ ہے۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا ۔ ایسے مریضوں کا باقاعدہ اور مستقل علاج کروانا چاہیے۔ یہاں ہم آپ کے لئے ڈاکٹرعیسٰی کا ایک نسخہ لے کرآئے ہیں جس کو آپ اپنے مریض کو استعمال کروا کر ان کی صحت کو بحال کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے چاہیے:

عاقر قرحا 25 گرام

عاقر قرحا کے بارے میں ایک بات یہ بھی ہے کہ یہ بہت مہنگی جڑی بوٹی ہے اس لئے اکثر لوگ اپنے پاس جعلی عاقر قرحا رکھ لیتے ہیں، اس کو جانچنے کی پہچان یہ ہے کہ اس کو زبان پر لگاؤ تو زبان ٹھنڈی ہو جاتی ہے۔ تو اسے لینے سے پہلے ضرور جانچ لیں۔

عودِ سلیم 25 گرام
اسرول/ چندن 10 گرام

ان تمام چیزوں کو پہلے کوٹ لیں، پھرمشین میں ڈال کرپاؤڈربنا لیں۔ اب اس پاؤڈرکو مندرجہ ذیل طریقے سے خوراک دیں۔ 18 سال سے کم عمر بچوں کے لئے دو چٹکی دن میں دو دفعہ
18 سال سے زائد عمرکے افراد کے لئے ایک چوتھائی چائے کا چمچ دن میں دو دفعہ
اس دوا کو کم ازکم 2 سال تک استعمال کریں۔ اور جب یہ دوا شروع کریں تو اس کے ساتھ اپنی ڈاکٹری دوا لیتے رہیں۔ آہستہ آہستہ جب فائدہ ہونا شروع ہو تو پھربتدریج دوا کم کی جائے۔

Mirgi Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mirgi Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mirgi Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3615 Views   |   13 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

مرگی کا مرض کیا لاعلاج ہے ؟ کیا ساری زندگی اس کی دوا کھانا پڑے گی؟ ڈاکٹرعیسٰی نے بتادیا اس کا علاج

مرگی کا مرض کیا لاعلاج ہے ؟ کیا ساری زندگی اس کی دوا کھانا پڑے گی؟ ڈاکٹرعیسٰی نے بتادیا اس کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرگی کا مرض کیا لاعلاج ہے ؟ کیا ساری زندگی اس کی دوا کھانا پڑے گی؟ ڈاکٹرعیسٰی نے بتادیا اس کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔