باجرہ کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

آپ نے باجرے کی روٹی ساگ کے ساتھ ضرور کھائی ہوگی۔ اس کے علاوہ باجرے کے آٹے سے میٹھی ٹکیاں بھی بنائی جاتی ہیں۔ باجرا طرح طرح سے کھایا جاتا ہے، لیکن اس کے فوائد سے ہم پوری طرح سے باخبر نہیں ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بواسیر کے مسوں سے خون آنے پر، مرگی، بے خوابی، نامردی، بائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور تپ دق کی روک تھام کے لیے باجرا مفید ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ضعف باہ کے مریضوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ اس مرض میں مبتلاء ہونے والے بالواسطہ طور پر ذیابیطس، السر، غدۂ قدامیہ کی بیماریوں اور اعصابی پستی کا شکار ہوتے ہیں۔
اپنے بیان میں ڈاکٹر نے بتایا کہ باجرا مہنگا نہیں ہے۔ اس میں بڑی مقدار میں پروٹین شامل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کیلشیم، فاسفورس اور فولاد بھی مناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ مانع تکسید بھی ہے۔
باجرے کو کھانے کے لیے کوئی خاص اہتمام نہیں کرنا پڑتا۔ اس کی روٹی بنا کر یا ملیدے کی شکل میں کھایا جا سکتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جن لوگوں کو پروٹین سے الرجی ہوتی ہے وہ بھی اسے بلاخوف و خطر کھا سکتے ہیں۔
باجرا ٓسانی سے ہضم ہوجاتا ہے اور اس سے الرجی ہونے کے امکانا ت بہت کم ہوتے ہیں۔ چنانچہ اسے غذا میں شامل کرلینے میں کوئی حرج نہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جو زیادہ تر شکمی بیماریوں میں مبتلاء رہتے ہوں یا جنہیں پیٹ کا السر ہو، انہیں باجرا کھانا چاہیے۔
باجرے میں شامل فائٹک ایسڈ اور نیاس سے کولیسٹرول کی سطح نیچی رہتی ہے، اس لیے یہ ان لوگوں کے لئے بھی فائدے مند جو ذیابیطس میں مبتلاء ہوں۔ اس سے گلوکوس کی سطح نارمل رہتی ہے۔ باجرے میں ریشہ ہوتا ہے، لہذا ان لوگوں کو بھی باجرا کھانا چاہیے جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ا سے کم مقدار میں کھانے سے بھی پیٹ بھرنے کا احساس ہوجاتا ہے۔ اس لیے جو افراد باجرا کھاتے ہیں، ان کا وزن کم رہتا ہے۔ یہ تیزابیت کو دور کرتا اور دل کی بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔
ایسی خواتین جو فولاد کی کمی کا شکار رہتی ہیں۔ انہیں باجرا مختلف شکلوں میں کھانا چاہیے۔ انہیں فولاد کے ضمیمے کھانے کے بجائے باجرے کی 160گرام مقدار انہیں 70فیصد فولاد مہیا کرسکتی ہے۔ باجرا کھانے سے 18برس سے لے کر 45برس تک کی خواتین کو زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔ 160گرام کی مقدار میں باجرا کھانے سے خواتین کی روزانہ فولاد کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خواتین کو بچوں سے زیادہ فولاد کی ضرورت ہوتی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے ڈاکٹر ہوریل نے کہا ہے کہ صرف باجرے پر ہی نہیں، بلکہ ہم دوسرے اناجوں پر بھی تحقیق کررہے ہیں کہ وہ ہمارے لیے کس حد تک فائدے مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

Bajra (Millet) has a big cache of health benefits. In Pakistani culture, the tradition of eating bajra is being diminished with time. In earlier days, around 2 to 3 decades ago, people used to prepare different foods with millet. However, in villages of Pakistan, it is still used for eating in different forms.

Some of the forms it is eaten are bajra roti with sarson saag and gur and bajra ladoo (especially in winter).

There is lot of hidden health inside tiny millet grains. It contains health advantages for diabetics, high blood pressure patients, for impotence, sleep deprivation and TB. A recent research study reveals that bajra is also beneficial for those who want to lose their weight.

Read further to explore eye-opening benefits of eating bajra (in Urdu) as compiled by KFoods.com.

Tags: Bajre Ke Fayde Bajre Ke Benefits

Bajra Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bajra Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bajra Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   32913 Views   |   01 Jan 2020
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 06 October 2024)

باجرہ کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے

باجرہ کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باجرہ کھانے کے چند حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔