انار کھائیں مگر چھِلکا نہ پھینکیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ایسا نسخہ جو بنائے ہڈیوں کو مضبوط اور دے درد سے نجات

جیسے جیسے موسم بدلتا ہے پھول پھل اور سبزیاں سب ہی بدل جاتی ہیں اور موسم کے حساب سے بےشمار نعمتیں ہمیں ملتی ہیں لیکن انار ایک ایسا پھل ہے جس کے اتنے بےشمار فوائد ہیں کہ انار کھانے کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکے سے بھی افادیت حاصل کر سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں انار کے دانوں کے ساتھ ساتھ اس کے چھلکوں سے پائیں جانے والے فوائد اور ان چھلکوں کو گھریلو نسخوں میں شامل کر کے اس سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کا طریقہ۔

انار کے چھلکوں سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں

انار تو سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور اس کا جوس بھی بچے بوڑھے اور بڑے بےحد شوق سے پیتے ہیں لیکن اس کا چھلکا ہم پھینک دیتے ہیں۔

• گلے کے مسائل کو دور کریں

مگر اب آپ کو اس کا چھلکا پھینکنا نہیں ہے بلکہ اس سے بھی فائدہ اُٹھانا ہے، بس ایک گلاس پانی میں ایک عدد انار کے چھلکے شامل کریں اور اسے پکا کر اچھی طرح اُبال لیں، اب اس پانی سے غرارے کریں تو آپ کے گلے کا درد کھانسی، ٹانسلز کا درد، آواز کی خرابی اور گلے کی خراش دور ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ جب بھی آپ انار کھائیں تو اس میں کالا نمک ڈال کر کھائیں تو آپ کا گلا خراب نہیں ہوگا۔

• ایکنی کو دور بھگائیں

انار کے چھلکے کو چھاؤں میں سُکھا کر رکھیں اب اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر کے ایک چمچ میں عرقِ گلاب ملا کر پیسٹ بنا لیں اب اسے دانوں پر ایکنی کیل مہاسوں پر لگائیں تو چہرہ صاف ہو جائے گا ایکنی دور ہو جائے گی اسے 20 منٹ تک لگا کر رکھنا ہے تو دانے ایک دم غائب ہو جائیں گے۔

• جلد کو نرم و ملائم اور چکنا بنائیں

انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بنا کر اس میں ملک کریم یا دودھ شامل کریں اور اسے چہرے پر لگائیں تو سردیوں میں ہونے والی خشک اور روکھی جلد ٹھیک ہو جائے گی آپ اسے ماسک کی طرح آدھے گھنٹے تک لگا کر رکھیں تو جلد نرم و ملائم چکنی اور جھائیاں دور ہو جائیں گی۔

• ہڈیوں کو مضبوط بنائیں

اکثر خواتین اور بچیوں کی ہڈیوں میں درد رہتا ہے اس درد کو دور کرنے کے لئے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایک عدد انار کے چھلکوں کو ایک گلاس پانی میں پکائیں جب یہ پانی آدھا رہ جائے تو اسے چھان کر نکال لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس شامل کریں اب اس پانی کو پی لیں ہڈیوں کا درد دور ہو جائے گا۔

Anar Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anar Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anar Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   15718 Views   |   02 Nov 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

انار کھائیں مگر چھِلکا نہ پھینکیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ایسا نسخہ جو بنائے ہڈیوں کو مضبوط اور دے درد سے نجات

انار کھائیں مگر چھِلکا نہ پھینکیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ایسا نسخہ جو بنائے ہڈیوں کو مضبوط اور دے درد سے نجات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انار کھائیں مگر چھِلکا نہ پھینکیں ۔۔ جانیئے ڈاکٹر اُمِ راحیل کا بتایا ہوا ایسا نسخہ جو بنائے ہڈیوں کو مضبوط اور دے درد سے نجات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔