کیا آپ جانتے ہیں کہ رات بھر پانی میں بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے حیرت انگیز اور جادوئی نتائج

ہم میں سے کئی لوگ بلڈ پریشر اور ذیابطیس جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ہمیں اس بات کی خبر بھی نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ ذیابطیس کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم کی کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف بادام کو ایک خاص طریقے سے استعمال کرنا آپ کے لئے کس قدر فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے، بادام کھانا ایسے نوجوان اور جوان افراد کے گلوکوز میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے جو پری ڈائیبیٹس کے شکار ہوں اور اس سے لاعلم ہوں۔

رات بھر بھیگے ہوئے بادام کھانے کے حیرت انگیز نتائج

غیر ملکی جریدے فرنٹیئر ان نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام کھانے والے افراد میں کولیسٹرول کی سطح میں بھی نمایاں کمی آتی ہے جبکہ فائدہ مند کولیسٹرول کی سطح مستحکم رہتی ہے اور یوں ایسے افراد میں امراضِ قلب کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔
باداموں میں میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ذیابیطس کا خطرہ کم کرنے کے لئے مددگار ہوتا ہے، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ رات بھگوئے ہوئے بادام صبح نہار منہ کھانے والے افراد میں خالی پیٹ بلڈ گلوکوز لیول نمایاں حد تک بہتر ہوا جس سے ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی کم ہو گیا۔
بادام توانائی فراہم کرنے کا موثر ترین ذریعہ ہیں، یہ جسم میں حرارت فراہم کرتے ہیں جس سے جسم چست و توانا رہتا ہے، کاموں کے درمیان سستی و کاہلی محسوس نہیں ہوتی اور یوں جب انسان ہر کام میں ایکٹو ہوتا ہے تو کئی قسم کی بیماریوں سے بھی دور ہو جاتا ہے۔

محقیقین کیا کہتے ہیں؟

محققین کے مطابق نہار منہ رات بھر بھگوئے ہوئے بادام کھانا ذیابطیس کا شکار یا پری ڈائیبیٹکس افراد کے لئے بےحد فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ 8 بھیگے ہوئے بادام کھانا بے حد مفید ہے نہار منہ صبح 4 بادام اور رات سونے سے پہلے 4 بادام لازمی کھانے چاہیئے اس سے ذیابطیس امراضِ قلب، کولیسٹرول اور دیگر کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہے۔

Bheegy Huye Badam Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bheegy Huye Badam Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bheegy Huye Badam Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2424 Views   |   23 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کیا آپ جانتے ہیں کہ رات بھر پانی میں بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے حیرت انگیز اور جادوئی نتائج

کیا آپ جانتے ہیں کہ رات بھر پانی میں بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے حیرت انگیز اور جادوئی نتائج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ رات بھر پانی میں بھگوئے ہوئے بادام کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں اس کے حیرت انگیز اور جادوئی نتائج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔