سفید بال وقت سے پہلے آنا شروع ہوگئے تو گھبرائیں نہیں۔۔ آج ہی بنائیں ان دو پتوں سے جادوئی تیل ڈاکٹر اُمِّ راحیل کے بتائے ہوئے طریقے سے

پہلے کے وقتوں میں ایسا ہوتا تھا کہ جب انسان بڑھاپے کی طرف جاتا تھا تو اسکے بالوں میں چاندی یعنی سفیدی آنے لگتی تھی، اور ظاہر ہے ایک عمر گزار دینے کے بعد وہ سفید بالوں کا آنا قبول کرلیتے تھے۔ لیکن اب یہ نہ تو عمر دیکھ کر آرہے ہیں نہ ہی جنس، آجکل جوانی میں ہی بال سفید آنا شروع ہوگئے ہیں صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اب تو بچوں میں بھی سفید بال کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔ اس سے بچنے کیلیئے خواتین کیمیکل والی ڈائی استعمال کرنا شروع کر دیتی ہیں جو کہ ان کے بال اور خراب کر دیتی ہے۔

ڈاکٹر اُمِّ راحیل نے بتایا تیل بنانے کا طریقہ:

سر میں سفید بالوں کی بڑھتی ہوئی پیداوار کو روکنے کیلیئے ڈاکٹر اُمِّ راحیل نے چند پتّوں سے تیل بنانے کا طریقہ بتایا ہے، جو کہ آپ خود بھی لگا سکتی ہیں اور اپنے بچوں کو بھی لگا سکتی ہیں اگر انھیں بھی یہ مسئلہ ہے تو۔ آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ کس طرح بنے گا۔

نیم اور مہندی کے پتّے:

۔ ایک پین میں کلونجی اور نیم کا تیل ڈال کر اس میں کڑی پتّے، مہندی اور نیم کے تازے پتّے شامل کرکے ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پتّے جلنے لگیں۔
۔ جب آپ پکا رہے ہونگے تو اس میں جھاگ آرہا ہوگا، یہ جھاگ جب بننا رک جائے تو مطلب آپکا تیل تیار ہوگیا۔ اب اسے چھان کر ایک بوتل میں رکھ دیں اور ہفتے میں تین بار اسکا استعمال کریں۔

آم کے پتّے:

۔ آٹھ سے دس آم کے پتّے اور کڑی پتّوں میں 100 ملی لیٹر کلونجی کا تیل ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ وہ جل جائیں پھر اسے چھان کر بوتل میں رکھ دیں، اس تیل کو ہفتے میں دو بار لگائیں۔
۔ اس تیل سے آپ کے بال جو گرے ہونا شروع ہوگئے ہیں وہ ٹھیک ہوجائیں گے، کیونکہ یہ اندر جڑوں سے آپکے بالوں کو سفید ہونے سے بچائے گا۔

ڈاکٹر بتول نے بتایا بچوں کے سفید بالوں کیلیئے ماسک:

۔ ایک عدد انڈے کی زردی، تین چمچ آلو کا رس، ایک چمچ پودینے کا پاؤڈر اور ایک چمچ زنک کا سیرپ ان تمام چیزوں کو ملا کر بَرنی میں بنا کر رکھ دیں، تھوڑی دیر بعد یہ کالا ہو جائے گا۔
۔ اب جب بھی بچہ نہانے جائے تو اس سے دو گھنٹے پہلے یہ ماسک اسکے بالوں اور جڑوں میں اچھی طرح لگا دیں، اور ہلکے شیمپو سے بچے کا سر دھلائیں۔

Sufaid Balon Ko Kala Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Sufaid Balon Ko Kala Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sufaid Balon Ko Kala Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2488 Views   |   18 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سفید بال وقت سے پہلے آنا شروع ہوگئے تو گھبرائیں نہیں۔۔ آج ہی بنائیں ان دو پتوں سے جادوئی تیل ڈاکٹر اُمِّ راحیل کے بتائے ہوئے طریقے سے

سفید بال وقت سے پہلے آنا شروع ہوگئے تو گھبرائیں نہیں۔۔ آج ہی بنائیں ان دو پتوں سے جادوئی تیل ڈاکٹر اُمِّ راحیل کے بتائے ہوئے طریقے سے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سفید بال وقت سے پہلے آنا شروع ہوگئے تو گھبرائیں نہیں۔۔ آج ہی بنائیں ان دو پتوں سے جادوئی تیل ڈاکٹر اُمِّ راحیل کے بتائے ہوئے طریقے سے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔