صحت کے مسائل ہمارے معاشرے میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلڈ پریشر، شوگر سمیت نت نئی بیماریوں کی وجہ ہماری بے احتیاطی سامنے آئی ہیں تاہم جہاں بیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے وہاں پر کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنے صحت کے بے پناہ مسائل پر قابو پا سکتے ہیں انہی میں سے ایک کالی مرچ ہے، کالی مرچ ہمارے گھروں کے کھانوں میں سب سے اہم جزو ہے۔ یوں تو اس کے استعمال سے کافی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے لیکن یہاں آج ہم اس کے کچھ ٹوٹکے پیش کر رہے ہیں جو کہ ڈاکٹر بلقیس کے آزمودہ ٹوٹکے ہیں اور ان کو پورا یقین ہے کہ ان پر عمل کر کے آپ بھی ان کی طرح کئی طرح کے مسائل پر قابو پا سکیں گے۔
کالی مرچ سے صحت کا خیال
کالی مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
نمک ایک کھانے کا چمچ
شہد ایک کھانے کا چمچ
ان تینوں کو مکس کر لیں یہ ہر مرض کے لئے شفاء ہے۔ اگر جسم میں الیکٹرولائٹس کم ہو گئے ہوں تو بھی اس میں استعمال کر سکتے ہیں ۔ ایک گلاس گرم پانی میں ایک چوتھائی چمچ یہ مکسچر اور آدھا لیموں اس میں نچوڑ دیں ، یہ شدید کھانسی میں اکسیر ہے ،اس کے علاوہ بھی ہر مرض میں کام آنے والا نسخہ ہے۔ آپ کی بیماریوں سے آپ کو نجات دلانے والا نسخہ ہے۔ اس کو انگلی سے چٹا کر بچوں کو بھی کھلایا جا سکتا ہے ان کے لئے بھی فائدے مند ہے۔
کیڑے مکوڑوں سے نجات کے لئے
میدہ یا آٹا ایک کپ
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
اس کو رات میں کچن سے نکلتے ہوئے کچن کے تمام کونوں میں چھڑک دیں ، دو تین دن متواتر استعمال کے بعد آپ دیکھیں گے کہ لال بیگ اور دوسرے کیڑے مکوڑے آپ کے گھر سے غائب ہو جائیں گے۔