بہت سی خواتین حاملہ تو ہوتی ہیں لیکن ماں نہیں بن پاتیں جب کہ کچھ ایسی بھی خواتین ہیں جو حاملہ نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی اذیت سے دوچار رہتی تھیں۔ ایسے مایوس جوڑے اس آرٹیکل کو آخر تک پڑھیں کیوں کہ اس میں ہم آپ کو ڈاکٹر کے بتائے ایسے طریقے بتائیں گے جن سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
خواتین کے لئے وٹامن ای
اکثر خواتین کے رحم میں اینڈومیٹریئم یعنی ایک اندرونی تہہ کافی کمزور ہوتی ہے جس کی وجہ سے بھی حمل میں مسائل پیش آتے ہیں جب کہ کچھ دیگر مسائل کی وجہ سے بھی حمل ٹہرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ ایسی خواتین کو ڈاکٹر کے مشورے سے وٹامن ای کے استعمال کے بارے میں بات کرنی چاہیے کیوں کہ یہ اینڈومیٹریئم کی سطح کو موٹا بنانے کے ساتھ حمل کو ٹہرنے میں مدد کرتا ہے۔
مردوں کے لئے
بانجھ پن کے مسئلے کی وجہ صرف خواتین نہیں ہوتیں بلکہ مرد بھی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق بے اولاد جوڑے میں مرد کو بھی اپنے علاج پر توجہ دینی چاہئے اور وٹامن ای کے بارے میں ڈاکٹر سے پوچھنا چاہئے کیوں کہ یہ مردوں کے تولیدی نظام کو طاقت بخشتا ہے۔
وٹامن ای والی غذائیں
وٹامن ای بہت سی غذاؤں میں پایا جاتا ہے جن میں سبزیوں کے تیل، جیسے سورج مکھی اور سویا بین کے تیل کے ساتھ ساتھ ہیزلنٹس، مونگ پھلی اور بادام جیسے گری دار میوے شامل ہیں۔ ایوکاڈو، سرخ میٹھی مرچ، آم، کیوی فروٹ، شلجم کا ساگ، رینبو ٹراؤٹ، لابسٹر اور ابالون بھی وٹامن ای کے اچھے ذرائع ہیں۔ اگر آپ اپنے کھانے کے ذریعے وٹامن ای حاصل نہیں کرسکتے تو اپنے ڈاکٹر سے اس کے سپلیمینٹ کے بارے میں ضرور بات کریں۔