کیا آپ کے بال بھی زیادہ چکنے اور آئلی ہیں؟مختلف ٹوٹکے آزما چکی ہیں کوئی فائدہ نہیں ہوا ،زیادہ بالوں کو دھونے سے اس کے فولیکلز کمزور ہو جاتے ہیں اور آپ کے بال مزید خراب ہو سکتے ہیں۔اگر آپ اپنے آئلی بالوں سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تو اپنے باورچی خانے سے یہ اشیاء استعمال کر کے اس مسئلے کا حل نکالیں۔
ایلوویرا
ہلکا شیمپو 1 کپ
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
ایلو ویرا جیل 1 چائے کا چمچ
ان تمام اجزاء کو مکس کریں کسی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔یہ ایک ہفتے ٹھیک رہ سکتا ہے۔اس نسخے کو کم از کم 2 ہفتے استعمال کرنے سے آپ کے بالوں کی ہئیت بالکل تبدیل ہو جائے گی ۔ اور یہ مسئلہ باآسانی حل ہو جائے گا۔
سیب کا سرکہ
یہ بھی آئلی بالوں کے لئے بہت موثر علاج ہے ۔اس میں سیب کے سرکے میں موجود ایسیٹک ایسڈ کھوپڑی کے پی ایچ لیول کو بیلنس کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے بالوں سے زائد تیل نکلنا بند ہوجاتا ہے اور بال بالکل نارمل ہو جاتے ہیں۔
پانی 1 کپ
سیب کا سرکہ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
ایک کپ پانی میں 2 سے 3 کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ ڈالیں۔ اپنے سر کو کسی ہلکے شیمپو سے دھو لیں اب بالوں میں یہ سلوشن ڈالیں،اس کو بالوں میں ڈالیں۔چند منٹ ایسے ہی چھوڑ دیں ۔اب ٹھنڈے پانی سے دھوڈالیں۔
لیموں کا رس
لیموں کا رس بالوں کے متعدد مسائل حل کرنے میں کام آتا ہے۔ جس میں آئلی بال بھی شامل ہیں۔ لیموں میں بہت سارے خاص ضروری منرلز اور وٹامن شامل ہیں جو بالوں کی نشونما میں کام آتے ہیں اس کے ساتھ سر سے خشکی کا خاتمہ بھی کرتے ہیں۔
لیموں دو عدد
ڈسٹلڈ واٹر 2 کپ
شہد 3 چائے کے چمچ
2 کپ ڈسٹلڈ واٹر میں 2 لیموں کا رس ڈال دیں اب اس میں شہد بھی ملا لیں۔اب اس مکسچر کو اپنے سر پر لگائیں اور اس سے سر کا مساج کریں۔5 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔اب نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ یہ نسخہ 3 ہفتے تک استعمال کریں۔