Cold or Warm? Which Water to Drink

موسم گرما آتے ہی لوگوں میں ٹھنڈے پانی پینے کا رجحان بھی بڑھ جاتا ہے اور اس کے بغیر پیاس کی تسکین بھی نہیں ہوتی. مگر کیا ٹھنڈا پانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے؟ جیسا کہ چین اور ہندوستان کی قدیم طبی کتابوں میں دعویٰ کیا جاتا ہے.
اگر اس کا جواب موجودہ عہد کے طبی ماہرین سے لیا جائے تو ان کی رائے ہے کہ سادہ پانی پینا نظام ہاضمہ کے لیے اہم ہے جبکہ ٹھنڈا پانی ہیٹ اسٹروک سے بچاتا ہے. تاہم طبی ماہرین کے مطابق دونوں طرح کا پانی جسم پر مختلف طرح کے اثرات مرتب کرتا ہے جو درج ذیل ہیں.
سادہ پانی نظام ہاضمہ میں بہتری:
نہار منہ سادہ پانی پینا نظام ہاضمہ کو حرکت میں لاتا ہے، جس سے بدہضمی سے بچاﺅ ہوتا ہے جبکہ یہ آنتوں میں دوران خون بڑھا کر قبض کی بھی روک تھام کرتا ہے.

بلغم میں کمی:
سادہ پانی نظام تنفس میں بلغم کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے.

درد سے تحفظ :
سادہ پانی ٹشوز میں دوران خون بڑھاتا ہے جو کہ جسمانی درد میں کمی لانے میں قدرتی مدد فراہم کرتا ہے. تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کے بعد سادہ پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اُس وقت جسمانی درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے ۔

ٹھنڈا پانی ورزش کے بعد بہتر :
جسمانی ورزش کے بعد جب درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے تو ٹھنڈا پانی اسے کم کرتا ہے۔

ہیٹ اسٹروک سے تحفظ :
ماہرین طب کے مطابق موسم گرما میں ٹھنڈا پانی صحت کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ جسم میں فوری طور پر جذب ہوجاتاہے ، خاص طور پر شدید گرمی کے بعد گھر یادفتر آنے کے بعد اسے پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کھانے کے دوران ٹھنڈا پانی کبھی نہیں پینا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے جسم کو اپنا درجہ حرارت بڑھانے کے لیے بہت زیادہ توانائی صرف کرنا پڑتی ہے ، جس سے نظام ہاضمہ سست ہو جاتا ہے جو کہ قبض کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔

Is cold water harmful to health?
As it is claimed in old medical books of India and China. If we seek the opinion of health experts of current era, according to them drinking warm or room temperature water is good for our digestion system. Whereas cold water protects us from heat stroke.

However water in both forms affects our body differently which has been described in this article.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3861 Views   |   04 Aug 2017
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about Cold or Warm? Which Water to Drink and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Cold or Warm? Which Water to Drink) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.