ماں بنتے ہی خاتون کو گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور پھر ۔۔ کیلاش کی خواتین، جو شادی بھاگ کر کرتی ہیں، دلچسپ معلومات

گگلت بلتستان اور کیلاش پاکستان کا وہ حصہ ہے جسے جنت کا ٹکڑا بھی کہا جاتا ہے، خاموش وادیاں، بہتے آبشار، اونچے درخت اور ہرے بھرے پہاڑ دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

جتنے یہاں کے علاقے حسین ہیں اس سے زیادہ یہاں کے لوگ خوبصورت اور نرم دل ہیں۔ میزبانی اور انسانیت کا ایک ایسا ملا جلا رجحان سب کو متاثر کیے بغیر نہیں رہتا ہے

بی بی سی کے مطابق کیلاش کے لوگوں کی اصل تعریف یہ ہے کہ یہاں کے لوگ زرتشت سے متاثر ہوئے ہیں اور ان کے بقول یہ زندہ رہنے والا سب سے پرانا مذہب ہے۔ دوسری جانب عام خیال یہ بھی کیا جاتا ہے کہ کیلاشی خواتین دنیا کی خوبصورت خواتین میں شامل ہیں، رنگ برنگی ٹوپی، منفرد لباس اور سر پر ٹوپی کے ساتھ لگایا جانے والا پر، ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیتا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کیلاشی لڑکیاں بتا رہی ہیں کہ لڑکی جس لڑکے کو پسند کرتی ہے اس کے ساتھ بھاگ جاتی ہے اور نکاح کرتی ہے۔ کیلاشی اپنے ہی برادری میں شادیاں کرتے ہیں۔

نومبر میں ہونے والے تہوار میں لڑکیوں کو لڑکے پسند کرتے ہیں اور پھر شادی کرتے ہیں۔ جب لڑکی لڑکے کے گھر جاتی ہے تو لڑکی والے لڑکے کے گھر آتے ہیں اور اپنی لڑکی سے پوچھتے ہیں کہ کیا تم اپنی مرضی سے اس لڑکے سے شادی کر رہی ہو، رضامندی نہ ہونے پر رشتہ آگے نہیں بڑھتا ہے۔ یہ رسم کیلاش میں اہم مانی جاتی ہے۔اس فیسٹیول میں موجود لڑکیوں کے مطابق اگر کوئی لڑکا انہیں پسند کرلے تو وہ ان کے ساتھ بھاگ جائے گی۔ جبکہ ایک اور کیلاشی نے بتایا کہ عام طور پر کیلاش میں شادیوں کی رسمیں ایک سال سے بھی زیادہ عرصے تک چلتی ہیں، لڑکے اور لڑکی والے ایک دوسرے کے گھر آتے ہیں اور رسمیں پوری کرتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کیلاش مذہب میں بشالی کا نظریہ بھی کافی منفرد ہے، بشالی ایک ایسی عمارت ہے جہاں صرف خواتین ہی داخل ہو سکتی ہیں۔

بشالی میں لڑکیاں اپنے بال دھوتی ہیں اور حاملہ خواتین ماں بننے کے بعد اپنی ناپاکی دور کرنے کے لیے یہاں آتی ہیں، یوں کہا جا سکتا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد 10 دن تک ماں کو بشالی میں گزارنا پڑتے ہیں، یہاں مردوں کا داخلہ اس حد تک سختی سے منع ہے کہ صرف باہر دروازے پر ہی مرد حضرات گھر کی خواتین کے لیے ضروریات زندگی کی چیزیں رکھ کر چلے جاتے ہیں۔

ماں بننے والی خواتین گھر کا واش روم بھی استعمال نہیں کر سکتی ہیں اسی طرح لڑکیاں گھر میں نہا تو سکتی ہیں مگر بال دھونے کے لیے انہیں بشالی ہی آنا پڑتا ہے۔

Khatoon Ko Ghar Chorna Parta Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khatoon Ko Ghar Chorna Parta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khatoon Ko Ghar Chorna Parta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2426 Views   |   26 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

ماں بنتے ہی خاتون کو گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور پھر ۔۔ کیلاش کی خواتین، جو شادی بھاگ کر کرتی ہیں، دلچسپ معلومات

ماں بنتے ہی خاتون کو گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور پھر ۔۔ کیلاش کی خواتین، جو شادی بھاگ کر کرتی ہیں، دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بنتے ہی خاتون کو گھر چھوڑنا پڑتا ہے اور پھر ۔۔ کیلاش کی خواتین، جو شادی بھاگ کر کرتی ہیں، دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔