ایلوویرا آپ کی سوچ سے زیادہ پاورفُل ۔۔ جسمانی صحت ہو یا جلد اور بالوں کے مسائل، یہ ایک پتا ساری پریشانیوں کا حل

ایلوویرا کا پودا قدرت کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جس میں انسانی صحت اور خوبصورتی کے کئی راز چھپے ہوئے ہیں، اس کا استعمال جلد، بالوں اور صحت تینوں کے لیئے نہایت مفید ہے۔ اسلیئے گھر میں ایلوویرا کا ایک پودا لازمی لگائیں کیونکہ یہ ہر موقع پر آپ کے کام آئے گا۔

آج ہم آپ کو اس کے استعمال سے متعلق چند ٹپس بتائیں گے جو مختلف صحت کے مسائل میں آپ کی مدد کریں گی۔

پیٹ کی چربی:

پیٹ کی چربی کم کرنے کیلیئے 3 چمچ ایلوویرا جیل اور 1 کپ گریپ فروٹ کا رس لیں اور دونوں کا جوس بنا کر پی لیں، 2 سے 3 ہفتوں میں نمایاں فرق دکھے گا

نزلہ زکام:

ایلوویرا کو توے پر رکھ کہ بھون لیں اور اس کا جیل نکال لیں اور اس میں شہد ملا کر 2 بار دن میں کھا لیں، نزلہ زکام اور کھانسی ٹھیک ہوجائے گا۔

جگر کے مسائل:

ایلوویرا جیل میں کالا نمک اور ادرک ملا کر 10 دن صبح میں کھائیں، جگر کے مسائل حل ہونے لگیں گے۔

جلد کیلیئے:

ایلوویرا جیل کو چہرے پر لگانے سے کیل، مہاسے، جھریاں اور جھائیاں نہیں آتیں اور یہ قدرتی سن بلاک کا کام بھی کرتا ہے۔

بالوں کیلیئے:

گرتے بالوں کیلیئے آپ ایلوویرا کا پتا کاٹ کر اسکا جیل سر کی جلد میں لگائیں بال گرنا کم ہوجائیں گے، اور اگر اسکے جیل میں لیموں کے قطرے ملا کر پیس لیں اور اسے سر میں لگائیں تو اس سے بال اچھے ہوتے ہیں۔

ایلوویرا جیل میں کھوپرے کا تیل ملا کر لگانے سے بالوں سے خشکی اور سکری کا خاتمہ ہوتا ہے۔

Aloe Vera Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aloe Vera Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aloe Vera Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4064 Views   |   20 Aug 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 April 2024)

ایلوویرا آپ کی سوچ سے زیادہ پاورفُل ۔۔ جسمانی صحت ہو یا جلد اور بالوں کے مسائل، یہ ایک پتا ساری پریشانیوں کا حل

ایلوویرا آپ کی سوچ سے زیادہ پاورفُل ۔۔ جسمانی صحت ہو یا جلد اور بالوں کے مسائل، یہ ایک پتا ساری پریشانیوں کا حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایلوویرا آپ کی سوچ سے زیادہ پاورفُل ۔۔ جسمانی صحت ہو یا جلد اور بالوں کے مسائل، یہ ایک پتا ساری پریشانیوں کا حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔