نکمّے پن کی بھی ایک حد ہوتی ہے لیکن یہ تو ۔۔ شعیب اختر کے سوال پر سونیا حسین کا جواب مذاق بن گیا، وسیم بادامی بھی رنگ میں رنگ گئے

مشہور شخصیت کے ٹاک شوز کو پوری دنیا کے لوگ پسند کرتے ہیں۔ یہ شوز لوگوں کو یہ جاننے کا موقع دیتے ہیں کہ ان کے ساتھ ان کی ذاتی زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے۔ وہ مختلف موضوعات پر ان کی رائے سے بھی واقف ہوتے ہیں اور مشہور شخصیات بھی ان شوز پر تبصرے اور اندازے لگاتے ہیں۔

ان ٹاک شوز میں کوئی نہ کوئی بات ایسی ہوجاتی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے جس میں کبھی کسی کا کوئی مذاق یا پھر کوئی تنقیدی بیان شامل ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک مزاحیہ سین شعیب اختر کے شو 2.0 میں ہوا جہاں سونیا حسین اور وسیم بادامی نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

شعیب اختر نے اپنے مہمان وسیم اور سونیا سے پوچھا کہ، "کس پاکستانی سائنس دان کو نوبل پرائز ملا ہے؟" آپشنز میں عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ملالہ یوسفزئی کا نام تھا۔

سونیا نے ملالہ کا نام لیا، جس پر شعیب اور وسیم نے ان کا خوب مذاق اڑایا اور ان کا موازنہ ندا یاسر سے کیا جو اکثر اس طرح کے بے وقوفانہ باتیں کرتی رہتی ہیں۔ جبکہ وسیم بادامی کے خیال میں جواب ڈاکٹر اے کیو خان تھا۔

لیکن پھر انہوں نے غور کر کے صحیح جواب دیتے ہوئے شعیب اختر سے بولا کہ آپ نے آپشنز ہی غلط دیئے ہیں، جس پر شعیب ہنسنے لگے۔

نوبل انعام جیتنے والے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام ہیں۔

سوشل میڈیا پر جب یہ کلپ وائرل ہوئی تو لوگوں نے ان کا خوب مذاق بنایا۔ کسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو نکمے پن کی حد ہی پار کردی، تو کسی نے انہیں دماغ سے پیدل قرار دیا۔

Shoaib Akhtar Sonya Hussyn And Wasim Badami Get Trolled For Low Iq

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shoaib Akhtar Sonya Hussyn And Wasim Badami Get Trolled For Low Iq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shoaib Akhtar Sonya Hussyn And Wasim Badami Get Trolled For Low Iq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1879 Views   |   03 Nov 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

نکمّے پن کی بھی ایک حد ہوتی ہے لیکن یہ تو ۔۔ شعیب اختر کے سوال پر سونیا حسین کا جواب مذاق بن گیا، وسیم بادامی بھی رنگ میں رنگ گئے

نکمّے پن کی بھی ایک حد ہوتی ہے لیکن یہ تو ۔۔ شعیب اختر کے سوال پر سونیا حسین کا جواب مذاق بن گیا، وسیم بادامی بھی رنگ میں رنگ گئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نکمّے پن کی بھی ایک حد ہوتی ہے لیکن یہ تو ۔۔ شعیب اختر کے سوال پر سونیا حسین کا جواب مذاق بن گیا، وسیم بادامی بھی رنگ میں رنگ گئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔