میکے اور سسرال والے دونوں اسکے دیوانے ہیں ۔۔ کرینہ کپور خان نے اپنے خاندان کی پسندیدہ ڈش کا نام بتادیا

بالی ووڈ میں کپور فیملی کو جہاں ان کی فلمی صلاحیتوں اور قابلیت کی وجہ سے جانا جاتا ہے وہیں دوسری طرف ان کے کھانے پینے میں دلچسپی کی شہرت بھی مشہور ہے۔ آئے دن ان کی فیملیز میں کسی نہ کسی کے گھر دعوت ہوتی ہے اور خوب کھانے بنائے جاتے ہیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ، ان کا خاندان کھانے پینے کا بہت شوقین ہے اور جب سارے اکھٹے ہوتے ہیں تو صرف کھانے اور اداکاری پر ہی سب سے زیادہ بات ہوتی ہے۔

>

ان دعوتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ، جب ہم سب اکھٹے ہوتے ہیں تو ہماری آوازیں اتنی اونچی ہوجاتی ہیں کہ اگر کوئی سُنے تو سمجھے گا کہ لڑائی ہورہی ہے۔

ان سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ، ان کے لیے کیا چیز زیادہ اہم ہے کھانا یا اداکاری؟

جواب میں کرینہ کا کہنا تھا کہ، یہ بہت مشکل سوال ہے کیونکہ ہمارا خاندان ان دونوں چیزوں سے پیار کرتا ہے اور کھانے کے بارے میں کافی بات کی جاتی ہے۔

کھانے سے متعلق کرینہ سے سوال کیا گیا کہ، آپ کے خاندان میں سب سے زیادہ شوق سے کون سی ڈش کھائی جاتی ہے؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ، "جب ہم سب ملتے ہیں تو سب سے زیادہ شوق سے پائے کھاتے ہیں یہ ایک بے حد ذائقہ دار سالن ہوتا ہے۔"

کرینہ آئے دن اپنے سسرال پٹودی خاندان اور اپنے میکے کپور خاندان کی دعوتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں۔

Kareen Kapoor Ke Khandan Ki Dish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kareen Kapoor Ke Khandan Ki Dish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kareen Kapoor Ke Khandan Ki Dish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   2526 Views   |   29 Dec 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 January 2025)

میکے اور سسرال والے دونوں اسکے دیوانے ہیں ۔۔ کرینہ کپور خان نے اپنے خاندان کی پسندیدہ ڈش کا نام بتادیا

میکے اور سسرال والے دونوں اسکے دیوانے ہیں ۔۔ کرینہ کپور خان نے اپنے خاندان کی پسندیدہ ڈش کا نام بتادیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میکے اور سسرال والے دونوں اسکے دیوانے ہیں ۔۔ کرینہ کپور خان نے اپنے خاندان کی پسندیدہ ڈش کا نام بتادیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔