نوجوان لڑکیوں میں کمزوری اور تھکن کی وجوہات اور اس کا علاج

عام طور پر ہر گھر میں نوجوان لڑکیاں اکثر اوقات سر درد کی اور تھکن کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں جس کو گھر والے کام چوری یا پھر کم کھانے کی وجہ قرار دیتے ہیں- مگر ہم میں سے بہت کم افراد اس بات سے واقف ہوتے ہیں کہ یہ علامات درحقیقت ایک بیماری کا سبب ہوتی ہیں اس بیماری میں لڑکیاں سر درد کی شکایت کرتی ہیں ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ہو جاتا ہے یہاں تک کہ بعض اوقات یہ بے ہوشی تک جا پہنچتا ہے-

علامات

اس بیماری کی علامات کچھ اس طرح ہوتی ہیں شدید تھکن ہوتی ہے جس کی وجہ سے روزمرہ کے کام کرنے میں دل نہیں لگتا ہے اور خواہش ہوتی ہے کہ انسان زيادہ وقت بستر پر ہی گزار دے ۔ اس بیماری میں انسان نیند سے اٹھنے کے بعد بھی فریش نہیں ہوتا ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مزید نیند کر لے سر درد اور پیٹ میں درد ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شدید چکر بھی آتے ہیں-

وجوہات

سائنسدان اس بیماری کے حوالے سے ریسرچ کر رہے ہیں مگر ابھی تک وہ اس کی اصل وجوہات جاننے میں ناکام رہے ہیں- مگر ان کا اندازہ ہے کہ یہ بیماری درحقیقت دماغ اور جسم کے درمیان بے اعتدالی کے سبب ہوتی ہے اگر دماغ کسی حوالے سے بہت زیادہ دباؤ میں ہوتا ہے تو اس کا اثر براہ راست جسمانی معاملات پر پڑتا ہے جس کے سبب جسم صحت مند ہونے کے باوجود بیمار ہو جاتا ہے جس کی علامات تو موجود ہوتی ہیں مگر اسباب واضح نہیں ہوتے ہیں-
عام طور پر اس کی وجوہات میں کسی قسم کا ذہنی دباؤ سب سے اہم وجہ ہوتی ہے جیسے کہ امتحان کی ٹینشن ، یا پھر جذباتی اتار چڑھاؤ بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے- اس کے علاوہ عام طور پر ہارمون میں ہونے والی تبدیلی بھی اس کا اہم سبب ہو سکتی ہے ۔ ماہواری کے سائیکل میں بھی ماہواری کے دنوں کے بعد ہونے والے جذباتی دباؤ کی وجہ سے بھی نوجوان لڑکیاں ان علامات کا شکار ہو سکتی ہیں-

علاج

اس مرض کے علاج کے لیۓکسی ڈاکٹر کے بجاۓ ماہر نفسیات سے رجوع کرنا ایک بہتر حل ہوتا ہے اس سے انسان کے مزاج میں پوشیدہ گرہیں کھلنے میں مدد ملتی ہے اور سوچ کے منفی پہلو چتم ہو کر مثبت انداز فکر پروان چڑھتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ مزید چیزیں بھی اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں-

1: مثبت انداز فکر

بچیوں کے اندر مثبت انداز فکر پیدا کریں ان کے اندر صبر اور شکر کے جذبات پروان چڑھائیں ان کے اندر سے مادیت پرستی کی سوچ کا خاتمہ کریں اور ان کو خوش رہنے کے طریقے بتائيں-

2: معیاری نیند

انسانی دماغ کے لیے ایک اچھی نیند ایک ٹانک کا کام کرتی ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ صحیح وقت پر سونے کی کوشش کی جاے اور اس کے بعد جاگنے کا وقت بھی مقرر ہو تاکہ انسان اس نیند سے وہ توانائ حاصل کر سکے جو اس کے لیۓ دن بھر میں مددگار ثابت ہو-

3: اچھی اور سادہ غذا

بچیوں کی مستقبل کی نشونما کے لیے متوازن غذا کی اہمیت لڑکوں سے زیادہ ہوتی ہے کیوں کہ انہوں نے اپنی آنے والی زندگی میں ایک ماں بھی بننا ہوتا ہے- اس لیے ان کی غذا کے چناؤ میں ان تمام امور پر نظر رکھیں اور ایسی متوازن غذا فراہم کریں جو کہ کیلشیم ، پروٹین اور وٹامن سے بھرپور ہو ایسی غذا کا بہت مہنگا ہونا ضروری نہیں ہے سادہ سی غذا میں بھی ایسے اجزا بہم پہنچائے جا سکتے ہیں-

4: نفسیاتی دباؤ سے بچائيں

عام طور پر ہر وقت کی ڈانٹ پھٹکاراور ناکامی کا دباؤ بچیوں کو اس بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے ایسے موقعوں پر گھر کے افراد اس بیماری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور بچیوں کو اپنی محبت کا احساس دلا کر ان کو اس نفسیاتی دباؤ سے آزاد کروا سکتے ہیں-

Larkion Main Kamzori Ki Wajuhat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Larkion Main Kamzori Ki Wajuhat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Larkion Main Kamzori Ki Wajuhat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maheen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3989 Views   |   09 Apr 2022
About the Author:

Maheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 November 2024)

نوجوان لڑکیوں میں کمزوری اور تھکن کی وجوہات اور اس کا علاج

نوجوان لڑکیوں میں کمزوری اور تھکن کی وجوہات اور اس کا علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نوجوان لڑکیوں میں کمزوری اور تھکن کی وجوہات اور اس کا علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔