101 امریکی ڈالر کی سلامی دی اور کہا کہ.. ندا یاسر کے ساتھ امریکہ میں کیا ہوا؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

"ایک دفعہ جب میں امریکا گئی تو وہاں ایک پاکستانی بزرگ خاتون ملیں اور میرے مارننگ شو کی تعریفیں کرتے ہوئے مجھے 101 امریکی ڈالر کی سلامی دی۔"

یہ کہنا ہے معروف میزبان ندا یاسر کا جن کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے. ندا نے اس ویڈیو میں بیرون ملک رہنے والے خاندانوں اور خصوصی طور پر خواتین کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ سنایا اور ساتھ وہ خود روپڑیں.

ندا نے بتایا کہ شکاگو میں ایک پروگرام کے دعران سلام ایک بزرگ خاتون ان کے پاس آکر ندا اور ان کے شوہر یاسر نواز کی تعریفیں کرنے لگیں. بزرگ خاتون نے ندا کو بتایا کہ وہ بلکل اکیلی ہیں اور ندا کا شو دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہیں. ان کے پاس ندا کا مارننگ شو دیکھنے کے علاوہ کوئی ساتھی نہیں۔

"بزرگ خاتون نے مجھے بہت دعائیں دیں اور 101 امریکی ڈالر کی سلامیاں بھی دیں۔ وہ بہت بوڑھی خاتون تھیں. ہوسکتا ہے بچے کام پر چلے جاتے ہوں گے اور وہ گھر میں اکیلی رہ جاتی ہوں اور میرا شو ان کی تنہائی دور کرنے کا واحد زریعہ ہو"

ندا یاسر نے روتے ہوئے بتایا کہ بزرگ خاتون نے جب انہیں گلے لگایا تو خاتون کے آنکھوں میں آنسوں آگئے اور وہ انہیں کہنے لگیں کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔ پاکستان میں تو پھر بھی خواتین کے پاس ان کی رشتے دار عورتیں آ جاتی ہیں. انہیں سہارا مل جاتا ہے لیکن دیگر ممالک میں بسنے والی پاکستانی خواتین کا کوئی نہیں ہوتا. وہاں اکیلا پن ہوتا ہے اس لیے ندا کا شو وہاں کی بوڑھی خواتین خاص طور پر دیکھتی ہیں.

Nida Yasir Shared Interesting Incident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Nida Yasir Shared Interesting Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Nida Yasir Shared Interesting Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   13338 Views   |   07 Feb 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

101 امریکی ڈالر کی سلامی دی اور کہا کہ.. ندا یاسر کے ساتھ امریکہ میں کیا ہوا؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں

101 امریکی ڈالر کی سلامی دی اور کہا کہ.. ندا یاسر کے ساتھ امریکہ میں کیا ہوا؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 101 امریکی ڈالر کی سلامی دی اور کہا کہ.. ندا یاسر کے ساتھ امریکہ میں کیا ہوا؟ بتاتے ہوئے رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔