آفر ہوئی تو دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ ماہرہ خان کے جواب سے مداح ناراض! اداکارہ نے کیا کہا دیکھیں

Mahira Khan Ne Bollywood Me Kam Karne Per Kya Kaha

پاکستانی شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جہاں مداحوں نے ان سے دلچسپ سوالات پوچھے، خاص طور پر ایک سوال نے سب کی توجہ کھینچ لی: کیا آپ دوبارہ بالی وڈ میں کام کریں گی؟

اس سوال پر ماہرہ نے کسی سیدھے ہاں یا ناں کے بجائے ایسا جواب دیا جو سننے والوں کو سوچنے پر مجبور کر گیا۔ انہوں نے بڑے نپے تلے انداز میں کہا؛

"ہمیں اپنی توجہ اندرونی طور پر خود پر اور اپنی انڈسٹری پر مرکوز رکھنی چاہیے۔"

ماہرہ نے واضح کیا کہ وہ ’کینسل کلچر‘ یا ’بائیکاٹ‘ جیسے رویوں کی قائل نہیں، لیکن ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا کہ موجودہ حالات جذباتی ردعمل کو جنم دیتے ہیں۔ ان کے بقول؛

"ایسے سخت فیصلوں کی بجائے ہمیں خود کو مضبوط بنانے پر کام کرنا چاہیے، کیونکہ آخر میں ہمارا ملک ہی ہماری اصل پناہ گاہ ہے۔"

ان کے اس متوازن اور محتاط انداز میں دیئے گئے جواب پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

کچھ نے ان کے نرم لہجے کو ’بالی وڈ کے لیے دروازہ کھلا رکھنے‘ کی چالاکی قرار دیا، تو کچھ نے اسے غیر واضح اور مبہم موقف کہا۔ کچھ کا کہنا تھا، ماہرہ نے بیچ کا راستہ اپنا کر جواب کو مشکوک بنا دیا۔

لیکن کچھ لوگوں نے ماہرہ کے اس وژن کو سراہا۔ ان کے مطابق، ماہرہ خان نے جذبات سے ہٹ کر حقیقت پسندانہ سوچ اپنائی ہے۔

ایک صارف نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، بالی وڈ ہو یا ہالی وڈ، ہمیں اپنی انڈسٹری کو سپورٹ کرنا ہوگا — یہی اصل ترقی کی راہ ہے۔

تو کیا ماہرہ خان بالی وڈ میں واپسی کریں گی؟ یہ تو وقت بتائے گا، لیکن ایک بات طے ہے: ماہرہ اپنے الفاظ میں عقل و فہم کی جھلک دکھا ایک بار خود کو سلجھا ہوا ثابت کر دیا۔

Mahira Khan Ne Bollywood Me Kam Karne Per Kya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahira Khan Ne Bollywood Me Kam Karne Per Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahira Khan Ne Bollywood Me Kam Karne Per Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1495 Views   |   21 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 May 2025)

آفر ہوئی تو دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ ماہرہ خان کے جواب سے مداح ناراض! اداکارہ نے کیا کہا دیکھیں

آفر ہوئی تو دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ ماہرہ خان کے جواب سے مداح ناراض! اداکارہ نے کیا کہا دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آفر ہوئی تو دوبارہ بالی ووڈ میں کام کریں گی؟ ماہرہ خان کے جواب سے مداح ناراض! اداکارہ نے کیا کہا دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔