اہلیہ کی وجہ سے غصہ ہو کر ٹی وی توڑ دیا تھا ۔۔ شاہد آفریدی بیٹیوں کو کون سے ڈرامیں دیکھنے سے منع کرتے ہیں؟ دیکھیے

سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔
شاہد آفریدی سے متعلق چند ایسی معلومات کے بارے میں بتائیں گے جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے بھی حیران کن ہوں۔

شاہد آفریدی ایک ایسے انسان ہیں جو کہ ہمیشہ ہی اپنے دلچسپ انداز کی بدولت جانے جاتے ہیں، بوم بوم آفریدی کے حوالے ایک بات یہ بھی مشہور ہے کہ وہ جو محسوس کرتے ہیں اس کا اظہار کر دیتے ہیں جیسے کہ جب ایک رپورٹر نے ان سے میچ پرمانس خراب ہونے پر سوال کیا تو انہوں نے بے جھجک کہہ دیا کہ مجھے آپ سے اسی قسم کے سوال کی امید تھی۔

مگر گھر میں آفریدی ایک خاص نظم و ضبط اور اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں۔ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو کافی چرچہ میں ہے جس میں آفریدی ندا یاسر کے پروگرام میں مدعو تھے۔

شاہد آفریدی سے جب غصہ سے متعلق پوچھا گیا تو بوم بوم آفریدی نے اپنی زندگی کا ایک قصہ سنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مرتبہ ٹی وی توڑ چکا ہوں اور وہ ٹی وی بھی اہلیہ کی وجہ سے توڑا تھا۔ میں ہمیشہ اہلیہ کو کہتا ہوں کہ جب کبھی بھارتی ڈرامے دیکھو، تو اکیلے میں دیکھو، بچیوں کے سامنے مت دیکھا کرو۔

ویسے وہ ٹی وی بہت کم ہی دیکھتی ہیں۔ شاہد آفریدی کو بھارتی ڈراموں میں دکھائے دیے جانے والے کچھ مناظر بالکل بھی پسند نہیں ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ اس حوالے سے غصہ ہو جاتے ہیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک دن جب میں گھر میں داخل ہوا تو میری بیٹی ٹی وی دیکھ رہی تھی اور بھارتی ڈرامہ چل رہا تھا، اس ڈرامے میں ایک عورت آرتی اتار رہی تھی۔

شاہد جب یہ بات کر رہے تھے تو ان کے چہرے پر غصہ جھلک رہا تھا، اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ ان چیزوں کو برداشت نہیں کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے جب بیٹی کو آرتی والے مناظر دیکھتے ہوئے پایا، تو اپنی کہنی سے ہی ایل سی ڈی کو توڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہنی مار کر ایل سی ڈی کو دیوار کے اندر کر دیا۔

Ahliya Ki Waja Se Tv Tor Dia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ahliya Ki Waja Se Tv Tor Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ahliya Ki Waja Se Tv Tor Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2732 Views   |   27 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اہلیہ کی وجہ سے غصہ ہو کر ٹی وی توڑ دیا تھا ۔۔ شاہد آفریدی بیٹیوں کو کون سے ڈرامیں دیکھنے سے منع کرتے ہیں؟ دیکھیے

اہلیہ کی وجہ سے غصہ ہو کر ٹی وی توڑ دیا تھا ۔۔ شاہد آفریدی بیٹیوں کو کون سے ڈرامیں دیکھنے سے منع کرتے ہیں؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اہلیہ کی وجہ سے غصہ ہو کر ٹی وی توڑ دیا تھا ۔۔ شاہد آفریدی بیٹیوں کو کون سے ڈرامیں دیکھنے سے منع کرتے ہیں؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔