خشک انگور(منقہ) کا پانی روزانہ خالی پیٹ پئیں ۔ اسے پینے سے صحت کے کون سے 8 زبردست فوائد حاصل ہو تے ہیں؟

منقہ کے بارے میں تو سبھی جانتے ہوں گے کہ یہ حکماء کا پسندیدہ ہے، خشک انگور سے بنا یہ غذائیت سے بھرپور دانہ صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے اگر یہ جان لیں تو اس کا باقاعدہ استعمال کریں۔ اس میں آئرن، کیلشئیم، سوڈیم، پوٹاشئیم،اور کاربوہائیڈریٹ کی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔اس کے ساتھ اس میں فائبر، وٹامن سی، بی 6 اور میگنیشئیم کا بھی اچھا ذریعہ ہے، حکماء کا کہنا ہے کہ ویسے تو اس کو بھی کھانا فائدہ کا حامل ہے لیکن اس کا صبح نہار منہ پانی پینا کیسے فائدہ پہنچائے گا یہ یہاں ہم جانیں گے۔

1۔ غذائیت سے بھرپور

یہ چونکہ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اسی لئے اگراس کا پانی صبح نہارمنہ پی لیں تو آپ کو ساری ضروری غذائیت حاصل ہوسکتی ہے۔ اس کا پانی پینے سے جسم اینٹی آکسیڈنٹس اورتمام غذائی اجزاء کو جذب کرلیتا ہے۔ انگور، کشمش یا منقہ ایک ہی پھل کے تین روپ ہیں یہ فائٹو نیوٹرینٹس، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں۔

2۔ خون کے بہاؤ میں روانی

خون کی کمی جسم کی بہت ساری بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ خون کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آئرن کی دوائیں یا غذائیں لینی پڑتی ہیں ۔ منقے میں آئرن کی بھرپورمقدار پائی جاتی ہے، ایسے میں اس کا پانی پینے سے خون کی کمی دور ہوتی ہے، اور خون کے بہاؤ میں روانی آتی ہے۔

3۔ قوت مدافعت کوبہتر بنائے

کسی بھی قسم کی بیماری سے بچنے کے لئے جسم میں قوتِ مدافعت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے آپ منقہ کا پانی پئیں۔ کشمش میں پروٹین اور وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

4۔ نظام انہضام درست کرے

نظامِ ہاضمہ کی درستگی کے لئے منقہ کا پانی بہترین ہے ، اس کا پانی خالی پیٹ پینے سے گیس اور بد ہضمی کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ اس میں موجود فائبرآنتوں کے فعل کو تیز کرتا ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کا نکولنے میں مدد کرتا ہے۔

5۔ جوڑوں کا درد دور کرے

خواتین کے لئے اس کا پانی خاص طور پر بہت اچھا رہتا ہے ، یہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بہت اچھا ہے کیونکہ اس میں کیلشئیم وافر مقدار میں موجود ہے۔ یہ جوڑوں کے درد میں فائدہ پہنچاتا ہے۔

6۔ دل کی صحت

کشمش میں پوٹاشیم بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کر کے دل کی بیماری کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ صبح خالی پیٹ خشک انگور یا منقہ کا پانی پینے سے بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

7۔ بالوں کے لیے مفید

منقہ کا پانی پینا بھی بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس پانی کو پینے سے بالوں کو وافر مقدار میں غذائی اجزاء ملتے ہیں۔ اس سے بال مضبوط ہوتے ہیں اور بال گرنے کا مسئلہ بھی دور ہو جاتا ہے۔

8۔ جلد کو تروتازہ بنائے

اس کا پانی جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس پانی کو پینے سے جسم میں جمع ہونے والی گندگی آسانی سے باہر نکل جاتی ہے۔ اس کا اثر جلد پر بھی نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ خشک انگور میں اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو جلد کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

منقہ کا پانی کیسے بنائیں؟

خشک انگور(منقہ) کا پانی بنانا بہت آسان ہے۔ اس کے لیے 5-6 خشک انگور رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اگلی صبح اس پانی کو خالی پیٹ پی لیں۔ اگر آپ چاہیں تو پانی پینے کے بعد منقہ کو چبا کر کھا سکتے ہیں۔اس کی تاثیرگرم ہوتی ہے اس لیے اسے محدود مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔ 5-6 سے زیادہ خشک انگور کھانے سے پرہیز کریں۔ حاملہ خواتین کو ڈاکٹر کے کہنے پر ہی اس کا استعمال کرنا چاہیے۔ ورنہ اسقاط کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

Munaqqa Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Munaqqa Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Munaqqa Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3614 Views   |   20 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

خشک انگور(منقہ) کا پانی روزانہ خالی پیٹ پئیں ۔ اسے پینے سے صحت کے کون سے 8 زبردست فوائد حاصل ہو تے ہیں؟

خشک انگور(منقہ) کا پانی روزانہ خالی پیٹ پئیں ۔ اسے پینے سے صحت کے کون سے 8 زبردست فوائد حاصل ہو تے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خشک انگور(منقہ) کا پانی روزانہ خالی پیٹ پئیں ۔ اسے پینے سے صحت کے کون سے 8 زبردست فوائد حاصل ہو تے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔