ایک کمرہ لینے کے بھی پیسے نہیں تھے.. سلمان خان کی ماں سے شادی کرنے پر سلیم خان مسائل کا شکار کیوں ہوگئے تھے؟

"کیرئیر شروع کرنے کے لئے جب میں ممبئی آیا تو 55 روپے میں آدھا کمرہ کرایے پر لیا. میں اور سلمیٰ خان شادی کے بعد غربت کا شکار ہوگئے تھے لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑا"

یہ کہنا ہے بھارتی فلمساز سکیم خان کا جو نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیٹے سلمان خان کے ساتھ ان دنوں ڈاکیومنٹری سیریز ’اینگری ینگ مین‘ کی پروموشن کی تقریبات میں مگن ہیں. یہ ڈاکومنٹری 20 اگست کو ایمازون پرائم پر دکھائی گئی۔

سلیم خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار ممبئی آئے تو میرین ڈرائیو پر موجود میرینا گیسٹ ہاؤس میں رہنے لگے اس کے آدھے کمرے کا ماہانہ کرایہ 55 روپے تھا جبکہ میں چاہتا تھا کہ پورا کمرہ 110 روپے میں کرایے پر لوں مگر میری یہ خواہش پوری نہ ہو سکی۔

سلیم خان نے مزید بتایا کہ ہم اندور کی خوشحال زندگی گزار رہے تھے. لیکن کیریئر کی خاطر میرے پاس کوئی دوسری چوائس نہیں تھی. میرے بڑے بھائی نے یہاں تک کہا کہ دیکھنا تم واپس بھاگتے ہوئے آؤ گے۔ میں گھر سے پیسے نہیں مانگنا چاہتا تھا اسی لیے خود ہی محنت شروع کی۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے سلیم خان نے مزید بتایا کہ 24 سال کی عمر میں سلمیٰ خان سے ملاقات ہوئی اس وقت سلمان خان کی والدہ 17 برس کی تھیں. لیکن سلمیٰ خان کے گھر والے ان پر والدین کی پسند کی شادی کرنے یا اپنی پسند کی شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے جس کے بعد 1964 میں ہم نے شادی کر لی اور ایک سال بعد 1965 میں سلمان خان کی پیدائش ہوئی۔

"تھوڑی سی پیسوں یا نوکری کی پریشانی تو ہوتی ہے، کہ کیا ہوگا، کیسے ہوگا. چونکہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی، اسی لیے میں نے ہر چیز قبول کی، سگریٹ اور کپڑوں کے اشتہار کیے، جو بھی میرے راستے میں آیا، انکار نہیں کیا."

Saleem Khan Shared Memories After Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Saleem Khan Shared Memories After Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Saleem Khan Shared Memories After Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1100 Views   |   22 Aug 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایک کمرہ لینے کے بھی پیسے نہیں تھے.. سلمان خان کی ماں سے شادی کرنے پر سلیم خان مسائل کا شکار کیوں ہوگئے تھے؟

ایک کمرہ لینے کے بھی پیسے نہیں تھے.. سلمان خان کی ماں سے شادی کرنے پر سلیم خان مسائل کا شکار کیوں ہوگئے تھے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک کمرہ لینے کے بھی پیسے نہیں تھے.. سلمان خان کی ماں سے شادی کرنے پر سلیم خان مسائل کا شکار کیوں ہوگئے تھے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔