چہرے کے غیر ضروری بال بھی منٹوں میں صاف کرتا ہے اور وزن بھی کم ۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے میتھی دانے کو استعمال کرنے کے 5 ایسے فائدے جو کریں بڑی مشکل حل

ڈاکٹر بلقیس نے میتھی دانے کو استعمال کرنے کے 5 زبردست طریقے بتائے ہیں۔ جن کو جاننے کے بعد خواتین تو لازمی استعمال کرنا چاہیں گی۔ دراصل میتھی دانا بہت فائدے مند ہے۔ جس میں کیلشیئم بھی ہے۔ کلورین بھی، فلورائیڈ بھی ہے۔ وٹامن اے، سی، ای، کے، بی، ڈی اور فولک ایسڈ بھی موجود ہے۔

استعمال:

٭ غیر ضروری بال:

خواتین کے جسم پر غیر ضروری بال ہارمونز کی خرابی کی وجہ سے نکلتے ہیں۔ جن سے چھٹکارہ پانے کے لیے آپ 3 چمچ میتھی دانے کو اچھی طرح مکس کرکے پاؤڈر بنا لیں۔ جب بالکل باریک ہو جائے تو اس میں پانی ڈال کر گاڑھا مکسچر بنائیں اور چہرے یا غیر ضروری بالوں پر استعمال کیجیے۔ خشک ہونے پر مخالف سمت میں رگڑ کر اتاریں۔ یہ عمل روزانہ کرنے سے بالوں کی نشوونما کمزور ہو جائے گی۔

٭ وزن کم:

میتھی دانے کو پانی میں بھگو کر رات کو سو جائیں۔ صبح اُٹھ کر نہار منہ یہ پانی پیئیں اور میتھی دانے کو چبا کر کھائیںا س سے میٹابولزم بوسٹ ہوگا اور وزن کم ہوگا۔

٭ چہرے پر نکھار:

میتھی دانے وک اچھی طرح باریک پیس کر دودھ میں مکس کریں اور چہرے پر لیپ کرلیں۔ روزانہ اس لیپ سے رنگت نکھرے گی۔

٭ حمل میں شوگر:

دورانِ حمل شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک چمچ دہی اور قصوری میتھی مکس کریں اور کھالیں۔ اس سے شوگر کنٹرول رہے گی۔ ساتھ میتھی دانے کا پانی استعمال کریں۔

٭ پیٹ خراب:

معدے اور پیٹ کے درد کے علاوہ اگر ہاضمہ نہیں ہوتا تو ابلتے ہوئے پانی میں میتھی دانہ ڈال کر 15 منٹ پکائیں اور اس چائے کو کھانے سے پہلے پی لیں۔ یہ آپ کو فائدہ پہنچائے گی۔

Dr Bilquis Reveals Methi Dana Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dr Bilquis Reveals Methi Dana Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Bilquis Reveals Methi Dana Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maheen  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   5249 Views   |   03 May 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Maheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چہرے کے غیر ضروری بال بھی منٹوں میں صاف کرتا ہے اور وزن بھی کم ۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے میتھی دانے کو استعمال کرنے کے 5 ایسے فائدے جو کریں بڑی مشکل حل

چہرے کے غیر ضروری بال بھی منٹوں میں صاف کرتا ہے اور وزن بھی کم ۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے میتھی دانے کو استعمال کرنے کے 5 ایسے فائدے جو کریں بڑی مشکل حل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کے غیر ضروری بال بھی منٹوں میں صاف کرتا ہے اور وزن بھی کم ۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے بتائے میتھی دانے کو استعمال کرنے کے 5 ایسے فائدے جو کریں بڑی مشکل حل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔