عمر شریف نے ماں کی موت پر کہا کہ.. عابد کشمیری کی زندگی کا وہ دکھ جو انھیں اندر ہی اندر کھا گیا! انتقال سے پہلے آخری انٹرویو

"میرے والد کو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا مرض تھا اور کچھ نہیں. باتھ روم گئے اور واپس آتے ہوئے گر پڑے ان کا ہارٹ فیل ہوگیا تھا"

یہ کہنا ہے مشہور اداکار عابد کشمیری کے سب سے چھوٹے اور لاڈلے صاحبزادے کا جو اپنے والد کے انتقال پر غم سے نڈھال ہیں..

بیٹے نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد جیسا باپ دنیا میں کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا. ایک بار جب وہ طالب علم تھے اور گھریلو حالات سے واقف نہیں تھے تب ایسا وقت بھی آیا جب گھر چلانے کے لیے پیسے ختم ہوگئے تھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ اگلا دن کھانا پکے گا یا نہیں. اس وقت ان کے والد کے پاس صرف 2 ہزار تھے جو انھوں نے بیٹے کی فرمائش پر بنا سوچے سمجھے دے دیے کہ وہ دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے چلا جائے. عابد کشمیر می بحیثیت انسان کے ساتھ بحیثیت باپ بھی نرم طبعیت کے مالک تھے.

کچھ عرصہ پہلے عابد کشمیری نے وصی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انھیں زندگی میں کس بات کا دکھ ہے. ایک تو یہ کہ ان کے جونیئر آرٹسٹ ان کا ذکر نہیں کرتے اور 2 لمحے ان کی زندگی کے نہایت افسوس ناک ہیں.

عابد کشمیری نے کہا کہ 1997 میں وہ نرگس کے ساتھ ایک اسٹیج شو کے لئے ملک سے باہر تھے پتا چلا کہ والد کا انتقال ہوگیا. نرگس نے انھیں ٹکٹ کے پیسے دے کر واپس جانے کا کہا لیکن تھیٹر کے مالک نے کہا کہ یہاں تدفین ہوچکی تو اب تم کام پورا کر کے آؤ.

جبکہ دوسرا واقعہ 2001 کا ہے جب وہ عمر شریف کے ساتھ ہانک کانگ کے سفر میں تھے اور شو میں 4،5 دن تھے. اچانک والدہ کے انتقال کی خبر آئی تو عمر شریف نے ان کو ٹکٹ اور پے منٹ دیتے ہوئے کہا کہ گھر جائیں اور اگر واپس آنے کا دل چاہے تو آنا ورنہ نہیں آنا. یہ لمحہ بھی بہت غم کا تھا.

Abid Kashmiri Last Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abid Kashmiri Last Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abid Kashmiri Last Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2112 Views   |   12 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

عمر شریف نے ماں کی موت پر کہا کہ.. عابد کشمیری کی زندگی کا وہ دکھ جو انھیں اندر ہی اندر کھا گیا! انتقال سے پہلے آخری انٹرویو

عمر شریف نے ماں کی موت پر کہا کہ.. عابد کشمیری کی زندگی کا وہ دکھ جو انھیں اندر ہی اندر کھا گیا! انتقال سے پہلے آخری انٹرویو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عمر شریف نے ماں کی موت پر کہا کہ.. عابد کشمیری کی زندگی کا وہ دکھ جو انھیں اندر ہی اندر کھا گیا! انتقال سے پہلے آخری انٹرویو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔