سردیوں میں گرم پانی ملنا بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور خاص کر آج کے حالات میں جہاں ہر کوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے، ایسے میں گرم پانی سے نہانا دھونا مشکل ہوگیا ہے۔
گیس کی اس بندش کے چلتے لوگوں نے کئی سارے متبادل تلاش کر لیئے ہیں جس میں الیکٹرک گیزر، الیکٹرک ہیٹر گیزر اور یہاں تک کے بیٹری سے چلنے والا گیزر بھی اب مارکیٹ میں آگیا ہے۔
پر آج ہم کسی گیزر یا ہیٹر کی بات نہیں کریں گے بلکہ ایک ایسی پانی کی ٹنکی کا آپ کو بتائیں گے جسے اپنے گھر پر لگانے سے آپ کو نہ صرف سردی میں فائدہ ہوگا بلکہ یہ گرمیوں میں بھی کام آئے گی۔ جسکا مطلب ہے ایک چیز کے پیسوں میں دو کا فائدہ۔
پاکستان کے ایک انجینئر محمد عمران نے ایک ایسا واٹر ٹینک بنایا ہے جو سردیوں میں پانی کو 3 سے 4 دنوں تک گرم رکھتا ہے۔ انجینئر صاحب بتاتے ہیں کہ، اس ٹینک کو بنانے میں 2 سال لگے ہیں اس سے آپ کے بجلی کا خرچہ بھی نہیں ہوگا اسکے علاوہ اس ٹنکی کی 10 سے 15 سال کی گارنٹی ہے یہ لمبے عرصے چلے گا۔
پانی گرم رکھنے والے اسمارٹ ٹینک کا فائدہ:
۔ اس میں ایک بار گرم پانی بھرنے کے بعد 4 دن تک پانی گرم رہے گا
۔ آپ جس ٹیمپریچر کا پانی اس میں بھریں گے اگلے کچھ دنوں تک یہ اتنے ہی ٹیمپریچر پر رہے گا
۔ اس میں ساڑھے سات سو لیٹر اور ہزار لیٹر کی ٹنکی موجود ہے
۔ اس کو خریدنے کیلیئے آپ تھرموفام کے نام سے پیج ہے وہاں سے آرڈر کرسکتے ہیں
۔ دوسری ٹنکیوں کے مقابلے میں یہ دگنا فائدہ دے گی کیونکہ یہ سردی اور گرمی دونوں میں آپ کے کام آئے گا
۔ نیچے دی گئی ویڈیو میں آپ مزید اس ٹنکی کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Thanda Pani Garam Karne Wala Smart Water Tank and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thanda Pani Garam Karne Wala Smart Water Tank to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.