جنید مطلب جنگجو، عربی نام ہے اور یہ ۔۔ عامر خان کے بیٹے کا نام 'جنید' کس نے رکھا تھا؟

بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی ان دنوں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے بڑے بیٹے جنید خان کے نام کے بارے میں بتایا۔

جنید خان کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر پہلی فلم "مہاراج" ریلیز ہوئی ہے جس پر بھارتی عوام کے ملے جلے تاثرات ہیں اور اس وجہ سے فلم فی الحال تنازعات کا شکار ہے۔ لیکن اسکے باوجود انکی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے اور اس سب سے جنید کافی مطمئن نظر آ رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں عامر خان کا ایک ماضی کا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بیٹے جنید خان کے نام کے مطلب اور نام رکھنے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

عامر خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ، میرے بیٹے کا نام میری چھوٹی بہن فرحت نے سب سے پہلے تجویز کیا۔ جنید کی پیدائش پر امی جان اور ابا جان بھی بہت خوش ہیں کیونکہ یہ انکا پہلا پوتا ہے، خاندان میں سب ہی بہت خوش ہیں۔ میں بھی بہت خوش ہوں۔

عامر نے بولا کہ، بچے کے نام پر بہت بات چیت ہوئی اور کئی مہینوں تک ہم نام ڈھونڈتے رہے، اور پھر جب بہن نے یہ نام تجویز کیا تو ہم سب کو بہت پسند آیا۔

ساتھ ہی عامر نے نام کا مطلب بتاتے ہوئے کہا کہ، جنید کا مطلب جنگجو ہے، یہ ایک عربی زبان کا نام ہے۔ جنگ میں جو سب سے آگے اور سب سے زیادہ خطرناک پوزیشن پر ہوتا ہے وہ جنید ہوتا ہے۔

Aamir Khan Talks About His Son Junaid Khan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Aamir Khan Talks About His Son Junaid Khan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aamir Khan Talks About His Son Junaid Khan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   372 Views   |   25 Jun 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 June 2024)

جنید مطلب جنگجو، عربی نام ہے اور یہ ۔۔ عامر خان کے بیٹے کا نام 'جنید' کس نے رکھا تھا؟

جنید مطلب جنگجو، عربی نام ہے اور یہ ۔۔ عامر خان کے بیٹے کا نام 'جنید' کس نے رکھا تھا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جنید مطلب جنگجو، عربی نام ہے اور یہ ۔۔ عامر خان کے بیٹے کا نام 'جنید' کس نے رکھا تھا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔