کمزور ہڈیوں کی وجہ سے ہونے والی بیماری کو دور کرتا ہے ۔۔ جانیں رسیلے آم کھانے کے بے شمار فوائد اور اس کی اقسام کے بارے میں

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے یہ بات تو ہر کوئی جانتا ہے لیکن گرمیوں کے پھل آم کی اقسام اور اس کے فوائد سے ہر کوئی واقف نہیں ہوتا۔ رسیلے آم کے بے شمار طبی فوائد موجود ہیں جس کے بارے میں آج ہم جانیں گے۔ آم کھانے کا انداز ہر کسی کا الگ الگ ہوتا ہے کیونکہ اس کی لذت میں ہر کوئی کھو جاتا ہے اور اس کی مٹھاس آپ کو اپنے قابو میں کر لیتی ہے۔
تو چلیے جانتے ہیں آم کی اقسام اور اس بہترین پھل کے انمول فوائد کے بارے میں۔ گودے کے ساتھ چمٹا ہوتا ہے۔ گودا گہرا زرد، نرم، ذائقے دار اور شیریں ہوتا ہے۔

چونسا:

اس آم کی اقسام کو لوگوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے اور یہ اقسام بہت مقبول بھی ہے۔یہ آم تھوڑا لمبا، چھلکا درمیانی موٹائی والا ملائم اور رنگت پیلی ہوتی ہے۔ اس کا گودا گہرا زرد، نہایت خوشبودار اور شیریں ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی پتلی لمبوتری، سائز بڑا ہوتا ہے۔

سندھڑی:

آم بیضوی اور لمبوترا ہوتا ہے۔ اس کا سائز بڑا، چھلکا زرد، چکنا باریک گودے کیساتھ چمٹا ہوتا ہے۔ گودا شیریں ، رس دار اور گٹھلی لمبی اور موٹی ہوتی ہے۔ اصلاًمدراس کا آم ہے۔

لنگڑا:

نہ جانے کیوں اسے لنگڑا آم کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ لنگڑا مختلف سائز کا ہوتا ہے، اس کا چِھلکا چِکنا، بے حد پتلا اور نفیس گودے کے ساتھ چِمٹا ہوتا ہے، گودا سُرخی مائل زرد، مُلائم، شیریں، رَس دار ہوتا ہے۔

انور رٹول:

اس کی شکل بیضہ نما ہوتی ہے اور سائز درمیانہ ہوتا ہے۔ چھلکا درمیانہ، چکنا اور سبزی مائل زرد ہوتا ہے۔ گودا بے ریشہ، ٹھوس، سرخی مائل زرد، نہایت شیریں ، خوشبودار اور رس درمیانہ ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی درمیانی، بیضوی اور نرم، ریشے سے ڈھکی ہوتی ہے۔ یہ کافی رسیلا ہوتا ہے۔

فجری:

یہ آم بیضوی لمبوترا ہوتا ہے۔ فجری کا چھلکا زردی مائل، سطح برائے نام کھردری، چھلکا موٹا او نفیس گودے کے ساتھ لگا ہوتا ہے۔ گودا زردی مائل، سرخ، خوش ذائقہ، رس دار اور ریشہ برائے نام ہوتا ہے۔ اس کی گٹھلی لمبوتری موٹی اور ریشے دار ہوتی ہے۔

مالدا:

یہ آم سائز میں بہت بڑا ہوتا ہے ، مگر گٹھلی انتہائی چھوٹی ہوتی ہے۔ چھلکا پیلا اور باریک ہوتا ہے۔

نیلم:

اس آم کا سائز درمیانہ اور چھلکا درمیانہ، موٹا اور پیلے رنگ کا چمکتا ہوا ہوتا ہے۔

الماس :

یہ آم گول شکل اور درمیانے سائز کے ہوتے ہیں۔ چِھلکا زردی مائل سُرخ، گودا خوبانی کے رنگ جیسا مُلائم، شیریں اور ریشہ برائے نام ہوتا ہے، گولا شکل و صورت میں بھی گول ہوتا ہے۔ سائز درمیانہ۔ چِھلکا گہرا نارنجی اور پتلا ہوتا ہے۔ گودا پیلا ہلکا ریشے دار اور رسیلا ہوتا ہے۔

گولا:

یہ شکل میں گول ہوتا ہے۔ سائز درمیانہ، چھلکا گہرا نارنجی اور پتلا ہوتا ہے۔ گودا پیلا ہلکا ریشے دار اور رسیلا ہوتا ہے۔ گٹھلی بڑی ہوتی ہے۔

* آم کھانے کے فوائد

1- پھلوں کا بادشاہ آم نضام ہاضمہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے،جو خوراک کو ہضم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ کیونکہ آم کے اندر فائبر موجود ہوتا ہے جو انسانی
2-رسدار آم چہرے کی خوبصورتی کے لیے انتہائی کارآمد ہوتے ہیں۔ اس کا گودا جلد پر لگانے سے متعدد جلدی مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ آم کا گودا چہرے پر لگانے سے نہ صرف جلد کی نمی برقرار رہتی ہے بلکہ رنگ بھی صاف ہو جاتا ہے۔
3- ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے آم بے حد مفید ہے۔ کیونکہ آم کے اندر کیلشیم موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
4- ذائقہ دار آم دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔آم میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز موجود ہیں جو آپ کے دماغ کی بہترین نشونما کرتے ہیں۔

Aam Khane Ke Be Shumar Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aam Khane Ke Be Shumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aam Khane Ke Be Shumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shakir  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5733 Views   |   02 Jul 2023
About the Author:

Shakir is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shakir is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کمزور ہڈیوں کی وجہ سے ہونے والی بیماری کو دور کرتا ہے ۔۔ جانیں رسیلے آم کھانے کے بے شمار فوائد اور اس کی اقسام کے بارے میں

کمزور ہڈیوں کی وجہ سے ہونے والی بیماری کو دور کرتا ہے ۔۔ جانیں رسیلے آم کھانے کے بے شمار فوائد اور اس کی اقسام کے بارے میں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کمزور ہڈیوں کی وجہ سے ہونے والی بیماری کو دور کرتا ہے ۔۔ جانیں رسیلے آم کھانے کے بے شمار فوائد اور اس کی اقسام کے بارے میں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔