How to Reduce Weight in Ramadan

رمضان میں وزن کم کرنے کے آسان طریقے

لاہور (نیوز ڈیسک)بالآخر رمضان کا مہینہ ہمارے درمیان آچکا ہے رمضان میں روزوں کی وجہ سے عموماً یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس سے وزن میں کمی ہو جاتی ہو گی۔ کیونکہ عام دنوں میں تین وقت کھانے کے برعکس رمضان میں لوگ صرف دوبار یعنی سحری اور افطاری میں ہی کھاتے ہیں۔ لیکن ناچاہتے ہوئے بھی ان دونوں اوقات میں اتنا کچھ کھا جاتے ہیں کہ وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس مہینے میںپکوڑے ، سموسے، چناچاٹ اور دہی بھلے وغیرہ روزمرہ کا معمول بن جاتا ہے ۔ جس سے وزن میں اضافہ ہونا یقینی ہے۔ اگر آپ بھی موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے نجات چاہتے ہیں تو ہم آپ کیلئے رمضان میں وزن کم کرنے کے ایسے زبردست طریقے پیش کر رہے ہیں جن سے آپ کا وزن بھی رمضان کے مہینے میں کم ہو سکتا ہے ۔ تو آئیے اُن طریقوں پر نظر ڈالتے ہیں۔

مرچ مصالحے اور تیل والے کھانے سے پرہیز کریں

کوشش کریں کہ سحری میں غذائیت سے بھرپور اور متوازن خوراک کا استعمال ہو۔ ایسی خوراک سے اجتناب کریں جس میں مرچ مصالحہ او ر تیل زیادہ ہو بلکہ بغیر چربی والے گوشت اور سبزی اور پھلوں پر انحصار زیادہ مفید ہے۔

سحری ہرگز ترک نہ کریں

سحری ہرگز ترک نہ کریں کیونکہ خوراک کو وقت پر کھانے سے انسانی صحت ٹھیک بھی رہتی ہے اور انسان میں طاقت بھی آتی ہے ۔ اگر آپ نے سحری کو ترک کیا تو یہ میٹا بولک کی شرح کو کم کر دے گا جس کی وجہ سے جسم سے چربی گھٹانے کا نظام بھی سست پڑ جاتا ہے۔

زیادہ پانی، جوس ا ور لسی کا استعمال

کوشش کر کے سحرو افطار زیادہ سے زیادہ پانی، جوس اور لسی کا استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف انسان ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہیں ہوتا بلکہ وزن میں کمی کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

روزے کے دوران متحرک رہیں

عام طورپر روزے کے بعد انسان سستی کا شکار ہو جاتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم کام کیا جائے۔ لیکن یہ ٹھیک عمل نہیں ۔ بلکہ روزے میں متحرک رہنے کی کوشش کریں ۔ ساتھ ساتھ چہل قدمی، پش اپس اور سٹ اپس جیسی آسان ایکسرسائز کا اہتمام بھی کریں، کیونکہ روزے میں یہ عمل کرنے سے چربی پگھلنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

کھجور ، پھل اور جوسز کی طرف بھی توجہ رہیں

رمضان اگرچہ مشہور تو روزے کیلئے ہے ، لیکن عملی طور پر لوگ اس مہینے میں کھانے کا زیادہ اہتمام کرتے ہیں اور انسان کے اردگرد مختلف اقسام کی خوراک موجود رہتی ہے جن سے خود کو روکنا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔ لیکن اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کھجور ، پھل اور جوسز پر انحصار بڑھا دیں ۔

خود پر قابو رکھنے کی کوشش کریں
آخری بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے خود پر قابو پانے کی مشق کرتے رہیں۔ خود پر قابو پاگئے تو بہت کچھ حاصل کر لیا۔ اگر آپ کہیں افطار پارٹی میں جاتے ہیں تو وہاں کھانے پینے کے بے شمار سامان موجود ہوتا ہے ۔ اگر خود پر قابو نہیں رکھا تو وزن کم کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

Ramadan is the best time to reduce weight. If you were on diet, doing exercises to reduce fats, walk, run or drink herbal teas, finding the month of holy Ramadan is an ideal opportunity for you and others in this line. By doing fasting, you are already doing dieting to some extent, and additionally doing a little more effort, you can lose your weight too.

Here are some tips to lose weight in Ramadan in Urdu. All needed is your attentive action!

Reduce Weight Tips Ramadan

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Reduce Weight Tips Ramadan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Reduce Weight Tips Ramadan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   63222 Views   |   19 Apr 2017
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

How to Reduce Weight in Ramadan

How to Reduce Weight in Ramadan ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ How to Reduce Weight in Ramadan سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔