جس پھل کو ہم کھاتے نہیں، اس کے بے شمار فائدے ۔۔ جانیے کیوی پھل کے ایسے مہنگے فائدے جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کیوی کا پھل پاکستان میں کم ہی لوگ کھاتے ہیں کیونکہ اس کی افزائشِ نسل پاکستان میں زیادہ نہیں ہے۔ اس کو دیگر ممالک سے برآمد کیا جاتا ہے۔ لیکن پچھلے کچھ سالوں میں اس کو پاکستان میں زیادہ برآمد کیا جانے لگا ہے جس کی وجہ اس کا خاص ذائقہ اور بے شمار فائدے ہیں۔ جن سے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔ کیوی دکھنے میں چیکو کی طرح لگتا ہے۔ اس کو کیوی اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ یہ نیوزی لینڈ کا پھل ہے اور وہاں کیوی پرندے زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اسی کی مناسبت سے اس کو کیوی کہتے ہیں۔

1) دل کی بیماریوں میں مفید

کیوی میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جن کی مدد سے دل کی بیماریوں کو کنٹرول رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ کولیسٹرول کنٹرول میں رہتا ہے اور زیادہ ایل ڈی دیل ہائی لائٹس مرکبات کی مقدار کو جسم کے مطابق برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ وہ لوگ جن کا دل کمزور ہے یا ہارٹ اٹیک کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ان کے لیے دن میں ایک کیوی کھانا بڑی دوائی کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔

2) نیند اور بے چینی کا علاج

وہ لوگ جو انسومنیا کا شکار ہوتے ہیں، یعنی جن کو نیند نہ آنے کا مرض ہوتا ہے، ہر وقت بے چینی رہتی ہے، گھبراہٹ سے کپکپی لگی رہتی ہے ان کے لیے کیوی کا پھل بہت مفید ہے۔ یہ بے چینی کو کنٹرول کرنے والے ہارمونز پر اثر انداز ہوتی ہے۔

3) کون سے وٹامنز پائے جاتے ہیں؟

کیوی میں وٹامن سی، وٹامن اے، بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جس سے ہڈیوں میں بھی جان آتی ہے اور جسم میں خون کی مقدار بڑھتی ہے۔ اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔ لیکن کیوی کو نہارمنہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ خالی پیٹ اس کا استعمال تکلیف بھی دے سکتا ہے۔

4) تازگی بخش پھل:

کیوی میں کاربوہائیڈریٹ، پولی فینول، المونیم اور فولیٹس پائے جاتے ہیں جو جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی تھکن سے بچانے میں مفید ہیں۔ وہ بچے جن کی نشوونما وقت پر نہیں ہو رہی، ان کا قد نہیں بڑھ رہا، وہ تھکان اور اکتاہٹ کا شکار رہتے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ روزانہ ایک کیوی کا استعمال لازمی کریں۔

4) بینائی:

کیوی میں زیکسینتھن اور لیوٹین موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کی روشنی اور مضبوطی کے لئے بہت ضروری ہیں۔ جن لوگوں کو شوگر ہے اور آنکھوں میں موتیا کی شکایت ہے وہ کیوی پر نمک چھڑک کر استعمال کریں، یہ ان کے لیے مفید ہے۔

4) خوبصورتی:

کیوی میں الکائنی خصوصیات پائی جاتی ہیں جن سے جلد اور بالوں کی چمک دمک میں اضافہ ہوتا ہے۔ آپ اگر غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ کیوی سے بنے بیوٹی پراڈکٹس مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ ہوتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ کیوی میں جلد کے مساموں کو جلد بھرنے کے لیے ایسیٹک خواص پائے جاتے ہیں جو بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔

Kiwi Fruit Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kiwi Fruit Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiwi Fruit Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maham  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4319 Views   |   16 Jun 2022
About the Author:

Maham is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maham is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جس پھل کو ہم کھاتے نہیں، اس کے بے شمار فائدے ۔۔ جانیے کیوی پھل کے ایسے مہنگے فائدے جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

جس پھل کو ہم کھاتے نہیں، اس کے بے شمار فائدے ۔۔ جانیے کیوی پھل کے ایسے مہنگے فائدے جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جس پھل کو ہم کھاتے نہیں، اس کے بے شمار فائدے ۔۔ جانیے کیوی پھل کے ایسے مہنگے فائدے جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔